پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق پی ٹی آئی کا کوئی پیغام نہیں ملا، یورپی یونین

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں یورپی یونین کے وفد نے کہا کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق تحریک انصاف  نے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے وفد کے پریس آفیسر ثمر سعید اختر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یورپی یونین کا مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پی ٹی آئی کی جانب سے جی ایس پی پلس کے حوالے سے کوئی باضابطہ پیغام موصول نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا تھا پی ٹی آئی کی جانب سے یورپی یونین سے رابطہ کرکے کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کا ’جی ایس پی پلس‘ کا درجہ واپس لیں، جھوٹی مہم کےذریعے معیشت داؤ پر لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

بعدازاں ترجمان پی ٹی آئی نے عطا اللہ تارڑکی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے یورپی یونین کو کوئی خط نہیں لکھا گیا، وزیر اطلاعات کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جعلی وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس جھوٹ، الزام تراشی اور بیہودگی کےسوا کچھ نہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مینڈیٹ چرا کر ملک پر قابض ہونے والے حب الوطنی کا درس دے رہے ہیں، تحریک انصاف سب سے بڑی اورمقبول ترین واحد جماعت ہے، پی ٹی آئی وفاق کی تمام اکائیوں کی نمائندگی کرتی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے یورپی یونین کو نہ کوئی خط لکھا گیا ہے اور نہ ہی خط لکھنے کا کوئی ارادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے تجربہ کار وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی نااہلی اور ہٹ دھرمی آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل میں تاخیر کا سبب بنی، جس کی گواہی ان کے اپنے وزرا دے چکے ہیں، عمران خان اور تحریک انصاف کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی دوسری قسط جاری کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پارٹ ٹو کے تمام ’تجربہ کار‘ وزرا کا مقصد قومی فلاح نہیں بلکہ قومی خزانے سے اپنی تجوریاں بھرنا ہے، جعلی فارم 47 کی سرکار گھسی پٹی سیاست کی روایت ترک کر کے اپنی مختصر حکومت کا محور ملک و قوم کی فلاح و خوشحالی کو بنائیں تو ان کے لیے بہتر ہو گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کو 2014 سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس حاصل ہے جوکہ یورپی یونین کی جانب سے تیار کردہ ایک پروگرام ہے جس کے تحت ترقی پذیر ممالک کو یورپی مارکیٹ میں تجارتی مراعات اور برآمدات پر کم ٹیرف کے ذریعے انسانی حقوق، ماحولیاتی تحفظ اور گڈ گورننس کے فروغ کی ترغیب دی جاتی ہے۔

گزشتہ برس ستمبر میں یورپی یونین کی تجارتی کمیٹی ’آئی این ٹی اے‘ نے 60 ترقی پذیر ممالک کے لیے جی ایس پی اسکیم میں توسیع کی منظوری دی تھی۔

نگران وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا تھا کہ اِس فیصلے سے پاکستانی برآمد کنندگان یقینی طور پر اپنی مصنوعات یورپی یونین کی منڈیوں میں فروخت کر سکیں گے، اور یورپ پاکستانی برآمد کنندگان کی بڑی منڈی ہے، مزید کہا کہ جی ایس پی کی تمام اسکیموں میں 4 سال کی توسیع کی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

سندھ اور پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار، سیکڑوں کچے مکانات دریا برد، ہزاروں ایکڑ پر کاشت فصلیں تباہ

?️ 24 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ اور پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح

آنر نے سب سے فاسٹ چارجر کا حامل فون پیش کردیا

?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے حیران کن

اسرائیل میں مکڑی گھر کے نظریے کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے

?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان

ایف بی آئی کے اہلکاروں کا ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ

?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وفاقی پولیس افسران نے فلوریڈا

ایران پر غیر ضروری حملے کرکے خطے کو تنازع میں دھکیل دیا گیا۔ پاکستانی مندوب

?️ 11 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار

شوبز شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے: مانی

?️ 5 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار مانی نے کہا

چار سال پنجاب میں کرپشن، نااہلی اور لوٹ مار کا سیاہ ترین دور تھا۔ عظمی بخاری

?️ 9 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چار

اسرائیل کو انٹرسیپٹر میزائلوں کی کمی کا سامنا:صہیونی میڈیا

?️ 27 فروری 2026اسرائیل کو انٹرسیپٹر میزائلوں کی کمی کا سامنا:اسرائیلی میڈیا اسرائیلی ٹی وی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے