?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 62 (ون) (ایف) کے تحت سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی ختم کردی۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تاحیات نااہلی کی مدت کے تعین سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا جو براہ راست نشر کیا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیاستدانوں کی نااہلی تاحیات نہیں ہوگی اور آرٹیکل 62 (ون) (ایف) کے تحت سیاستدانوں کی نااہلی کی مدت 5 سال ہوگی۔
سپریم کورٹ نے سمیع اللہ بلوچ کیس کا فیصلہ ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 (1) (ایف) کو اکیلا نہیں پڑھا جاسکتا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے پاس آئین کے آرٹیکل 184 (3) میں کسی کی نااہلی کا اختیار نہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد ضروری تھا کہ فیصلہ فوری سنایا جائے جبکہ تمام ججز، وکلا اور عدالتی معاونین کا مشکور ہوں۔
سپریم کورٹ کے 7 رکنی بینچ نے 1-6 کے تناسب سے فیصلہ سنایا اور بینچ کے رکن جسٹس یحییٰ آفریدی نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا۔
عدالت عظمیٰ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل واپس لینے پر خارج کردی۔
فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین 8 فروری کا الیکشن لڑ سکیں گے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ سمیع اللہ بلوچ کیس کا فیصلہ برقرار رہنا چاہیے، سمیع اللہ بلوچ کیس کا تاحیات نااہلی کا فیصلہ قانونی ہے اور نااہلی تب تک برقرار رہے گی جب ڈکلیئریشن موجود رہے گی۔
واضح رہے کہ 5 جنوری بروز جمعہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کی مدت کے تعین سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم مختصر فیصلہ جلد سنائیں گے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی 7 رکنی لارجر بینچ کا حصہ تھے۔
عدالتی کارروائی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر براہ راست نشر کی گئی تھی۔
کیس کی آخری سماعت میں جہانگیر ترین کے وکیل مخدوم علی خان، اٹارنی جنرل اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل شعیب شاہین نے دلائل دیے تھے۔
سماعت کے دوران ایک موقع پر چیف جسٹس نے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سمیع اللہ بلوچ کیس فیصلے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ خاکوانی کیس میں سات رکنی بینچ تھا، سمیع اللہ بلوچ میں پانچ رکنی بینچ تھا، سات رکنی بینچ نے کہا یہ معاملہ لارجر بینچ دیکھے گا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ بعد میں پانچ رکنی بینچ نے سمیع اللہ بلوچ کیس میں اپنا فیصلہ کیسے دیا؟ یاتو ہم کہیں سپریم کورٹ ججز کا احترام کرنا ہے یا کہیں نہیں کرنا، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے خاکوانی کیس میں بھاری نوٹ لکھا، میں اس نوٹ سے اختلاف کر نہیں پا رہا، انہوں نے کہا ہم اس معاملے پر کچھ نہیں کر سکتے۔
قبل ازیں 11 دسمبر کو میر بادشاہ خان قیصرانی کی نااہلی کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے تھے کہ تاحیات نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بینچ نے تاحیات نااہلی کی مدت کے تعین کے معاملے کو لارجر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کے لیے ججز کمیٹی کو بھجواتے ہوئے کہا تھا کہ کیس کی اگلی سماعت جنوری 2024 میں ہوگی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ قانون دانوں کا کہنا ہے کہ نااہلی 62 ون ایف کی بجائے الیکشن ایکٹ کے تحت قرار دی گئی تو نواز شریف اور جہانگیر ترین الیکشن لڑنے کے اہل ہوجائیں گے۔
قانون دانوں کے مطابق آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف میں نااہلی کی مدت نہیں لکھی لیکن ماضی میں سپریم کورٹ نے تشریح کرکے اسے تاحیات نااہلی سے تعبیر کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
رئیل می کا سی 67 پاکستان میں متعارف
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی نے مڈ رینج کا
جنوری
بلوچستان: دہشت گردوں کے حملے سے ایک جوان شہید ، 3 دہشت گرد ہلاک
?️ 14 اگست 2021راولپنڈی(سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دہشت گروں نے ایف سی
اگست
صیہونیوں نے شام سے نکلنے کے لیے کیا شرائط رکھی ہیں؟
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:سابق اسرائیلی انٹیلی جنس افسر نے شام کے علاقے سے اسرائیل
جنوری
صوبے کا مقدمہ دلیل سے لڑیں گے، وفاق سے حق لے کر رہیں گے: فیصل کریم کنڈی
?️ 22 دسمبر 2025پشاور: (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ
دسمبر
سائفر کیس سزا معطلی کی درخواست: عمران خان، شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر میرٹ پر دلائل سننے کا فیصلہ
?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی
مارچ
حزب اللہ تل ابیب کے دعوؤں کے باوجود اب بھی طاقتور ہے: صہیونی اخبار
?️ 31 مئی 2026 سچ خبریں:صہیونی اخبار جروسیلم پوسٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ حزب
مئی
شام میں ترکی کے دو فوجی اڈوں کی تعمیر پر الجولانی اور اردگان کے درمیان بحث
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: روئٹرز نے شام کے باخبر ذرائع کے حوالے سے اعلان
فروری
نیتن یاہو اور ٹرمپ کی ملاقات کا نتیجہ علاقائی معاملات پر سودے بازی ہوگا:صہیونی امور کے تجزیہ کار
?️ 28 دسمبر 2025 نیتن یاہو اور ٹرمپ کی ملاقات کا نتیجہ علاقائی معاملات پر
دسمبر