?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال کے لیے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو سے متعلق اپنی پیش گوئی کو کم کر کے صرف 0.5 فیصد کر دیا۔
ساتھ ہی مالیاتی ادارے نے افراط زر کی شرح 27 فیصد سے تجاوز کرنے اور بے روزگاری کی شرح 7 فیصد تک بڑھنے کا اشارہ بھی دیا۔ یہ اعداد و شمار اکتوبر کے بعد سے گزشتہ 6 ماہ کے دوران معاشی بنیادیات کی غیر مبہم خرابی کو ظاہر کیا۔
اکتوبر میں فنڈ نے عالمی معیشت میں سست روی اور سیلاب کے تباہ کن اثرات کے درمیان ملک کی مجموعی ملکی پیداوار 2022 کے 6 فیصد کے مقابلے میں 3.5 فیصد بڑھنے اور افراط زر کی شرح گزشتہ سال 12.1 فیصد کے مقابلے میں 20 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ اسی دوران اشیا کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے عالمی افراط زر 2022 کے 8.7 فیصد سے 2023 میں 7 فیصد تک گرنے کے لیے تیار ہے لیکن غیر مستحکم توانائی اور خوراک کے اجزا کو چھوڑ کر بنیادی افراط زر آہستہ آہستہ کم ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان کی ترقی کے امکانات پر نظرثانی عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سےگزشتہ ہفتے پیش کیے گئے 0.4 فیصد اور 0.6 فیصد اسی طرح اندازوں کی طرح ہے، انہوں نے رواں سال کے لیے مہنگائی بالترتیب 29.5 فیصد اور 27.5 فیصد رہنے کا بھی تخمینہ لگایا تھا۔
اپنے اہم عالمی معاشی منظر نامے (ڈبلیو ای او) میں آئی ایم ایف نے پاکستان میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ سال 6.2 فیصد کے مقابلے میں 7 فیصد تک بڑھنے کا تخمینہ بھی لگایا ہے۔
تاہم مالی سال 2024 کے لیے آئی ایم ایف نے اقتصادی ترقی کے 3.5 فیصد تک بہتر ہونے، افراط زر کی شرح 22 فیصد تک بلند رہنے اور بے روزگاری کی شرح قدرے کم ہو کر 6.8 فیصد تک رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔
ڈبلیو ای او کے مطابق ترقی کے نقصان، بلند مہنگائی اور اعلیٰ بیروزگاری کی قیمت پر، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اس مالی سال کے دوران جی ڈی پی کے 2.3 فیصد تک گر جائے گا جو ایک سال پہلے 4.6 فیصد تھا اور آئندہ سال تھوڑا سا بڑھ کر 2.4 فیصد ہو جائے گا۔
آئی ایم ایف کی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی پیش گوئی اس کے پہلے کے 2.5 فیصد کے تخمینہ سے 20 بیسس پوائنٹس کم ہے، جو کہ عملے کی سطح کے معاہدے تک پہنچنے میں پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان تنازع کی کلیدی رکاوٹوں میں سے ایک تھا۔
تازہ ترین آؤٹ لک میں آئی ایم ایف نے عالمی اقتصادی پیداوار کے لیے اپنی بنیادی پیش گوئی کو بھی 2022 میں 3.4 فیصد سے کم کر کے اس سال 2.8 فیصد کر دیا ہے۔
اگرچہ افراط زر میں کمی آئی ہے کیونکہ مرکزی بینکوں نے شرح سود میں اضافہ کیا ہے اور خوراک اور توانائی کی قیمتیں نیچے آگئی ہیں لیکن قیمتوں کا بنیادی دباؤ مسلسل ثابت ہو رہا ہے جبکہ کئی معیشتوں میں لیبر مارکیٹ سخت ہے۔


مشہور خبریں۔
بھارتی حملے میں زخمی ہونے والے افواج پاکستان کے مزید 2 جوان شہید ہوگئے
?️ 14 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے افواج
مئی
کس لیڈر کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں ملی
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے
جون
صیہونیوں کا اپنے جاسوس کی لاش واپس لینے کے لیے شام سے خفیہ رابطہ
?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:صہیونی انٹیلیجنس اہلکار نے شام کے ساتھ جاری رابطوں کا
مئی
بعض عرب ممالک کو اسلحے کی فروخت بڑھانے کی صہیونی کوششیں
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت عرب ممالک کی اسلحے کی منڈی میں اپنی موجودگی
جولائی
یوٹیوب کو ٹکر دینے کے لیے ٹک ٹاک میں متعدد فیچرز پیش
?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اسٹریمنگ ویب سائٹ
مارچ
کیا امریکہ عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے؟
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ امریکہ
اگست
فن لینڈ اور ایسٹونیا کا بالٹک میں روسی بیڑے کے خلاف میزائل کا منصوبہ
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: ایسٹونیا اور فن لینڈ نے بالٹک سمندر میں مشترکہ
اگست
سابق جنرل فیض حمید کے خلاف انکوائری کے نتائج
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض
اگست