?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں، افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی، اور قومی یکجہتی مثالی ہیں،پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں بلکہ اعلیٰ تربیت یافتہ اور ہر چیلنج کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع میں فوج، بحریہ، فضائیہ اور انٹیلیجنس ادارے جس جذبے، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت سے کام کرتے ہیں، وہ دنیا بھر میں قابلِ تحسین ہے۔
ہر آزمائش کی گھڑی میں قوم نے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر یہ ثابت کیا کہ پاکستان ایک متحد، پرعزم اور خوددار قوم ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں نے ملک کو محفوظ بنانے اور عالمی سطح پر ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر پیش کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ان دوست ممالک پر فخر ہے جو ہر مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے، ہم ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعاگو ہیں۔ ان کی قربانیاں اس قوم کا فخر اور سرمایہ ہیں۔ اسی طرح ہمیں اپنی افواج اور میڈیا پر بھی فخر ہے جنہوں نے ہر محاذ پر مکمل پروفیشنلزم کا مظاہرہ کیا۔بھارت کے جارحانہ اقدامات پر بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بھارتی حکومت کو اپنے رافیل طیاروں اور مہنگے ہتھیاروں پر غرور تھا، مگر ان کی جانب سے رات کی تاریکی میں کیا گیا حملہ ایک بزدلانہ فعل تھا۔
ہماری فضائیہ نے ایک ہی رات میں ثابت کیا کہ ہم نہ صرف چوکنا ہیں بلکہ انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے لیس ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کے برعکس، پاکستان نے عالمی اصولوں کے مطابق صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ ہمارا جواب ایسا تھا کہ دشمن خوفزدہ ہو کر جنگ بندی کی بات کرنے لگا۔کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کا خیال تھا کہ کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح سے ختم ہو جائے گا، مگر پاکستان کے مؤقف اور سفارتی کوششوں نے اسے دوبارہ عالمی ایجنڈے پر لا کھڑا کیا۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری طاقت ہے اور عالمی برادری نے بھی اس حقیقت کو تسلیم کیا ہے۔ ہم نے ثابت کیا کہ امن ہماری ترجیح ہے، مگر اپنی خودمختاری کے تحفظ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔


مشہور خبریں۔
یمن جنگ میں اقوام متحدہ کا کردار
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر خالد آل الشیف
جولائی
خاشقجی کے قتل کے بعد بن سلمان کا پہلے مغربی ملک کا دورہ
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب کے
جولائی
بھاگنے والی عورت نہیں، ڈی چوک پر مجھے اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا، بشریٰ بی بی
?️ 6 دسمبر 2024چارسدہ: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین
دسمبر
ضلع خیبر میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر شہید
?️ 6 جولائی 2023خیبرپختونخوا: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں
جولائی
شہید حاج قاسم سلیمانی نئی استقامتی حکمت عملیوں کے بانی تھے
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: دشمنوں کا قلع قمع کرنے والا ایک دور دراز
دسمبر
7 اکتوبر سے یکم اپریل تک حماس اور ایران کے خلاف صیہونیوں کی غلطیاں
?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: اب جبکہ غزہ کی جنگ کو چھ ماہ سے زیادہ
اپریل
امریکہ کی ایران سے مذاکرات کے لیے عجیب شرط!
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے مشیر نے آج ایک
فروری
ایک مہینے میں صہیونیوں کے ہاتھوں 450 سے زائد فلسطینی گرفتار
?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ مقبوضہ علاقوں میں 450 سے زائد
فروری