🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہےوزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری نے بشریٰ بی بی کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔
اپنی ٹوئٹ میں ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اللہ پاک وزیراعظم اور خاتون اول کو شفا عطا فرمائے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق وزیراعظم کی طبیعت بہتر ہے اور وہ ہشاش بشاش ہیں، ان میں کورونا کی علامات بہت معمولی نوعیت کی ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ ‘عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے’۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
واضح رہے کہ 18 مارچ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی تھی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے قوم سے اپیل کی تھی کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ وزیر اعظم خیبر پختونخوا کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے ملاکنڈ یونیورسٹی کا دورہ کیا اور ایک نئے تعلیمی بلاک کا افتتاح کیا اور طلبہ سے خطاب کیا تھا۔علاوہ ازیں انہوں نے سوات موٹر وے کا بھی دورہ کیا تھا اور سوات ایکسپریس وے سرنگ کا افتتاح کیا تھا۔
وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ٹوئٹر پر وفاقی وزرا سمیت دیگر شخصیات کے پیغامات کا بھرمار ہوگئی۔ان پیغامات میں وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ نے صرف ایک ہفتے کے دوران 257 کیسز نمٹا دیے
🗓️ 1 اکتوبر 2023سچی خبریں:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے 57 ہزار کیسز کے بیک لاگ
اکتوبر
وزیر اعظم عمران خان ٹریک اینڈ ٹریس نظام کا افتتاح کریں گے
🗓️ 17 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان 23 نومبر کو ٹریک
نومبر
فلسطین کے بارے میں یورپ کی منافقت
🗓️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:مغرب کا دوہرا نقطہ نظر ہمیشہ سے ایک متنازعہ رجحان رہا
اکتوبر
مالی سال 2024 کے ابتدائی 7 ماہ میں ترسیلات زر میں کمی
🗓️ 12 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جنوری میں 26 فیصد اضافے کے باوجود رواں
فروری
سعودی اتحاد پروازوں کی اجازت نہیں دے رہا: صنعا
🗓️ 8 جون 2022سچ خبریں:صنعا ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم پروازیں شروع کرنے
جون
پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو محمود خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
🗓️ 8 اکتوبر 2022پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے چارسدہ جلسے میں شرکت کرنے
اکتوبر
مدارس رجسٹریشن بل کا معاملہ: شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو ملاقات کی دعوت دے دی
🗓️ 20 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر وزیراعظم شہباز
دسمبر
وزیر اعظم سے روسی صدرکا ٹیلیفونک رابطہ، دورۂ پاکستان کی دعوت
🗓️ 26 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے روس کے صدر
اگست