🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزرا نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کوریڈ لسٹ میں رکھنے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے معاملے کو اعلیٰ سطح پر اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔وزراء کی جانب سے یہ مطالبہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا وزرا نے زوردیا کہ حکومت پاکستان اس معاملے کو اعلیٰ سطح پر اٹھائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا ، جس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال کاجائزہ لیا گیا اور 15 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا۔اجلاس میں برطانیہ کیساتھ مجرمان کی حوالگی کیلئےایم او یو کی سمری پر تفصیلی بحث ہوئی ، وزرا نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کوریڈ لسٹ پر رکھنے پر شدید اعتراض کیا اور9ستمبر کو چارٹر طیارے کی پاکستان لینڈنگ کی منظوری روک دی گئی۔
تفصیلی بحث کے بعد وفاقی کابینہ نے سمری ملتوی کر دی ، وفاقی وزرا اسد عمر، بابر اعوان اور شیخ رشید نے اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پوری دنیاکوچھوڑکرپاکستان کوریڈ لسٹ پربرقراررکھاگیا، برطانیہ کی بتائی گئی ریڈ لسٹ کی وجوہات غیرتسلی بخش ہیں۔
وفاقی وزرا نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان اس معاملے کو اعلیٰ سطح پر اٹھائے۔بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ برطانیہ سے چارٹرجہاز پاکستان آناچاہتا تھا جس کی منظوری مؤخر کردی گئی، امید ہے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے پر برطانیہ اپنی پالیسی کا جائزہ لے گی۔
مشہور خبریں۔
صحت انصاف کارڈ کے نظام کی مزید بہتری کے لئے وزیراعظم کا اہم فیصلہ
🗓️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کے
ستمبر
ٹوئٹر کا دو نئے فیچر ز لانے پر غور
🗓️ 4 جولائی 2021نیویارک( سچ خبریں) صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سماجی رابطے
جولائی
سعودی عرب سے قیدیوں کو لے کر یمن جانے والا پہلا طیارہ
🗓️ 6 مئی 2022سچ خبریں: آج جمعہ کو سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے
مئی
ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹر اتوار اور سرکاری چھٹی والے دن بند رہیں گے
🗓️ 20 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر
مارچ
آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد پہلی بار مقبوضہ کشمیر میں پولنگ
🗓️ 19 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) انتہاپسند بھارتی حکومت کی جانب سے اگست 2019 میں
اپریل
کینسر، امیونوتھراپی کے ضمن میں نینوذرات کی حامل ایک نئی دوا
🗓️ 10 فروری 2021ہیوسٹن {سچ خبریں} کینسر کے علاج کے تحت دنیا بھر میں امیونوتھراپی کا
فروری
کیا اب پلاسٹک بھی کھائی جا سکے گی؟
🗓️ 30 جولائی 2021واشنگٹن(سچ خبریں) کیا مستقبل میں پلاسٹک غذا کے طور پر استعمال ہوگی؟
جولائی
ٹرمپ کے لیے سیاسی میدان بہت پیچیدہ اور غیر مستحکم ہے:ریپبلکن
🗓️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست نیو ہیمپشائر میں پہلی انتخابی کوشش میں
جنوری