🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے ان افغان شہریوں کے لیے تیز رفتاری کے ساتھ ویزا اجرا اور منظوری کے عمل کا مطالبہ کیا ہے جن کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ انہیں کسی تیسرے ملک میں منتقل کیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہم افغان شہریوں کی تیسرے ملک میں آبادکاری کے حوالے سے امریکا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، یہ مشاورت جاری ہے اور پاکستان نے ان حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ویزا اجرا اور منظوری کے عمل کو تیز کریں تاکہ بغیر کسی تاخیر کے وہ شہری روانہ ہو سکیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ اس عمل میں ایک درجن کے قریب ممالک شامل ہیں، انہوں نے امریکا کا نام لیے بغیر کہا کہ کچھ معاملات میں ان ممالک کی طرف سے فراہم کردہ فہرستوں پر دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان فہرستوں میں کسی فرد کا نام شامل کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ یہ ممالک اس شخص کو ویزا جاری کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پاکستان ان ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ ان شہریوں کی کسی تیسرے ممالک میں آبادکاری کے حوالے سے فوری فیصلوں کو یقینی بنایا جا سکے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ حکومت نے کافی غور و خوض اور وسیع مشاورت کے بعد غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے منصوبے پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ، اس مشاورتی عمل میں قانون نافذ کرنے والے مختلف اداروں اور متعلقہ محکموں کی تجاویز و آرا بھی شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کے حوالے سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ افغانستان سمیت اپنے دوست ممالک کو اعلان اس کے مختلف پہلوؤں سے متلعق وضاحت کر رہے ہیں، افغانستان کے ساتھ ہماری مشاورت جاری ہے، دونوں وزرائے خارجہ نے پندرہ دن قبل تبت میں ملاقات کے دوران بھی اس پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
مسلم لیگ (ن) کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخی کیلئے ریفرنس پر غور کر رہے ہیں، فواد چوہدری
🗓️ 2 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی
اپریل
روسی صدر جنگ میں مصروف فوج سے ملنے کہاں پہنچے؟
🗓️ 19 اگست 2023سچ خبریں: روسی میڈیا نے اعلان کیا کہ اس ملک کے صدر
اگست
نیب، نیپرا آئی پی پیز کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے آزاد ہیں:وزیر توانائی
🗓️ 11 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو
فروری
شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین اور دیگر نے 9 مئی سے متعلق فرد جرم چیلنج کردی
🗓️ 19 نومبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر
نومبر
بلوچستان میں حکمران جماعت میں اندرونی اختلافات مزید بڑھ گئے
🗓️ 24 اگست 2021کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں حکمران جماعت میں اندرونی اختلافات زور پکڑنے
اگست
وزیراعلیٰ سندھ کا ماہی گیروں کوکورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے اہم فیصلہ
🗓️ 25 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملک میں کورونا وائرس
اگست
مزاحمتی تحریک کی کامیابی پر غزہ اور مغربی پٹی میں جشن
🗓️ 21 مئی 2021سچ خبریں:حماس اور عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ کے رہائشیوں سے مطالبہ
مئی
متعدد شامی شہروں کا جولانی حکومت کے مظالم کے خلاف بین الاقوامی اقدامات کا مطالبہ
🗓️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شام کے 9 شہروں کی
جنوری