?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے مقصد کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے اور ان جائز وجوہات کو تسلیم کرنا ضروری ہے جن کی وجہ سے ریاستیں ان ہتھیاروں کو حاصل کرتی ہیں۔
میڈیا کے مطابق نیوکلیئر ہتھیاروں سے متعلق فرسٹ کمیٹی کے مباحثے میں دیے گئے بیان اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندے عثمان جدون کا کہنا تھا کہ بڑے فوجی خطرات، حل طلب تنازعات، مؤثر سلامتی کے نظام کی عدم موجودگی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی عدم عملداری ریاستوں کو ایٹمی ہتھیاروں کی طرف مائل کرنے والے عوامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے جنوبی ایشیا میں جوہری ہتھیار متعارف کرائے اور جوہری تجربات نہ کرنے کی یقین دہانی سے انکار کر دیا، بھارت کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں کر رہا اور سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کی خواہش رکھتا ہے۔
سفیر عثمان جدون نے کہا کہ فیزائل میٹریل کٹ آف ٹریٹی (ایف ایم سی ٹی) کی موجودہ پالیسی کو مزید آگے بڑھانے کا وقت گزر چکا ہے، یہ معاہدہ صرف مستقبل کی پیداوار کو روکنے پر زور دیتا ہے جبکہ موجودہ مواد کے ذخائر کو شامل نہ کرنا عالمی عدم توازن کو برقرار رکھے گا اور جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے کوئی حقیقی کردار ادا نہیں کرے گا۔
پاکستان نے زور دیا کہ جب تک جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ نہیں ہوتا، غیر جوہری ریاستوں کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا اس کے خطرے سے تحفظ دینے کے لیے ایک قانونی معاہدہ تیار کرنا نہایت اہم ہے۔
پاکستان ایک عالمی معاہدہ ’نیگیٹیو سیکیورٹی اشورنس‘ کی حمایت کرتا ہے، جو عالمی جوہری خطرات کو کم کرنے اور سلامتی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
پاکستان کا مؤقف ہے کہ جوہری ہتھیاروں کا بڑھتا ہوا کردار اور فوجی حکمت عملیوں میں ان کا استعمال خطرناک تنازعات کے خدشات کو بڑھا رہا ہے، بڑی جوہری طاقتیں اپنے ہتھیاروں کو جدید بنانے میں مصروف ہیں اور نئے معاہدوں کے لیے تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا جوہری صلاحیتوں کے ساتھ انضمام عالمی سلامتی کے لیے مزید پیچیدگیاں پیدا کر رہا ہے اور جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا یمن صیہونیوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری رکھے گا ؟
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:محمد البخیتی نے جمعے کی شام لبنان کی حزب اللہ کے
نومبر
عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش
?️ 14 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اسلام
ستمبر
برطانوی ادارے بھی غزہ میں قحطی کے ذمہ دار ہیں
?️ 31 جولائی 2025برطانوی ادارے بھی غزہ میں قحطی کے ذمہ دار ہیں لندن کے
جولائی
سید حسن نصراللہ کی تازہ ترین دھمکیوں کے مقابلے میں صیہونی کیا کر رہے ہیں؟
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی حالیہ تقریر
اگست
امریکی قابض عراق میں عدم استحکام کی وجہ ہیں: عراقی پارلیمنٹ ممبر
?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ میں فتح اتحاد کے نمائندے نے کہا عراق کے
فروری
امریکی دباؤ اور جارحیت کے خلاف یمنیوں کی حیرت انگیز استقامت
?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:واشنگٹن کی جانب سے یمن کو زیر کرنے کے لیے
مارچ
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کیلئے آخری موقع دے دیا
?️ 20 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی
مئی
قطر نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فلسطین کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کرے
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں: قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے ایک میٹنگ
فروری