پاکستان چاہتا ہے افغان مسئلے کا سیاسی حل نکلے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کےمطابق مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے فون کرکے ڈو مور کہنا ہے تو نہ کریں، اگر ہم اڈے دینے کیلئے تیار ہو جائیں تو آج ہی جوبائیڈن کا فون آ جائے گا پاکستان چاہتا ہے افغان مسئلے کا سیاسی حل نکلے کیونکہ خانہ جنگی سے کوئی نہیں جیتے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت نے پاکستان سے متعلق غیر مناسب رویہ اپنایا ہے۔ امریکا نے کوئی ڈیڈ لائن ہم سے پوچھ کر نہیں دی

یہ بات انہوں نے نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹڑ معید یوسف نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے افغان مسئلے کا سیاسی حل نکلے کیونکہ خانہ جنگی سے کوئی نہیں جیتے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت نے پاکستان سے متعلق غیر مناسب رویہ اپنایا ہے۔ امریکا نے کوئی ڈیڈ لائن ہم سے پوچھ کر نہیں دی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کا فیصلہ افغان فریقین کو کرنا ہے۔ ہم مزید افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔ افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل جاری ہے۔ کوشش ہے افغانستان میں معاملات مزید خراب نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اجلاس کا ایجنڈا صرف خطے کی صورتحال ہے۔

واضح رہے کہ امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم پاکستانی قیادت سے رابطہ کیے بغیر افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے موثر ہونے کے بارے میں کیسے سوچ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ افغانستان سے امریکی فوج نے انخلا میں پاکستان کو نظر انداز کرنا بہت بڑی تباہی ہے،یہ عراق سے بھی بڑی غلطی ہو گی- انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ جان کر حیرانگی ہوئی کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ابھی تک وزیراعظم پاکستان عمران خان سے رابطہ نہیں کیا- پاکستان کے تعاون کے بغیر امریکا کا افغانستان سے انخلا غیر موثر ثابت ہو گا- یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کو کسی بھی صورت اپنے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ پاکستان سی آئی اے یا امریکہ کی اسپیشل فورسز کو پاکستان کی سرزمین سے افغانستان میں کسی بھی قسم کی کارروائی کی اجازت دے-

مشہور خبریں۔

یمنی انصاراللہ کا سعودی حکام کے نام پیغام

?️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے سعودی عرب کے اندر

خیبرپختونخواہ: مزید شہروں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

?️ 29 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخواہ میں مزید 6 اضلاع کے اسکول بند

نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:گزشتہ رات 4 مارچ کو اسرائیلی مسلسل نویں ہفتے سڑکوں پر

وزیر خزانہ نے ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی کو بڑے چیلنجز قرار دے دیا

?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ماحولیاتی تبدیلی

یمنی استقامت کو سردار کے نام سے جانتے ہیں

?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:      یمنیوں سے تھوڑی دیر بات کرنے کے بعد

امریکہ میں یمنی پانیوں کے نزدیک ہونے کی ہمت ہے؟

?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: یمنی ساحلی دفاعی فورس کے کمانڈر نے امریکہ کو خبردار

سندھ نے 2 سال میں 16 سو ارب کہاں لگائے

?️ 13 جون 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا

مغربی ٹینک یوکرین کے لیے معجزہ نہیں کر سکتے:نیویارک ٹائمز

?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نے ایک تجزیے میں لکھا کہ نیٹو ٹینک جنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے