پاکستان پیپلز پارٹی کی شیریں مزاری کی گرفتاری کی مذمت

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری قابل مذمت اور سیاسی جبر کی بدترین شکل ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا کہ سر زمین پاکستان میں حالات کبھی بدلتے نظر نہیں آتے، شیریں مزاری میری پڑوسی اور قریبی دوست ہیں۔

 پی پی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جو آج حکومت میں ہیں وہ خود ایسے ہتھکنڈوں کا سامنا کر چکی ہیں، ہمارے خلاف بھی مقدمات اور گرفتاریاں ہوتی تھیں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ آج اگر یہ سیاسی انتقام نہیں تو کیا ہے؟  ہمیں ایک دوسرے سے گفت و شنید کے راستے تلاش کرنے چاہئیں، ایسے ہتھکنڈوں سے ملک و سیاست کو نقصان ہوگا، واقعے میں ملوث لوگوں کو سامنے آنا چاہیے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ اگر گرفتاری میں حکومت ملوث ہے تو ذمہ داری قبول کرے، عطا اللّٰہ تارڑ کہہ رہے تھے شیریں مزاری کو عزت و احترام سے گرفتار کیا گیا، گرفتاری گرفتاری ہوتی ہے، تاثر غلط گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے رہنما فواد چوہدری نے شیریں مزاری کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اسے گرفتاری نہیں اغوا کہا جائے گا ، ہمیں نہیں پتا وہ اس وقت کہاں ہے؟

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ شیریں مزاری کے حبس بے جا کی درخواست ہائی کورٹ میں دائر کر رہے ہیں،  شیریں مزاری پر تشدد کیاگیا، کپڑے پھاڑے گئے، بہیمانہ طریقے سے گاڑی میں لےجایا گیا۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اگر اعلان جنگ ہے تو ہماری طرف سے بھی اعلان جنگ ہے، اب اگر لڑائی ہونی ہے تو لڑائی ہی ہونی ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ حکومت اتنی بوکھلا گئی ہے کہ پہلا وار ہماری خاتون لیڈر پر کیا، شیریں مزاری ملک کا سرمایہ ہیں، ان کو بہیمانہ طریقے سے گھسیٹ کر اغوا کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

حکومت کا نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کو تیزی سے عملی شکل دینے کا فیصلہ

?️ 13 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) حکومت نے نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کو تیزی سے عملی

ایران کا تل ابیب کی معیشت کو تازہ ترین دھچکا

?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی ایئر لائن العال نے جمعرات کے روز اپنی تازہ مالی

جرمنی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بڑی ہڑتال کا آغاز

?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:عوامی نقل و حمل کے شعبے میں انتباہی ہڑتال شروع ہو

حزب اللہ کا 7 اکتوبر اسرائیل کے لیے کیسا رہا؟

?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اسرائیل کے خلاف حزب

 غزہ کی جنگ نے اسرائیل کا حقیقی چہرہ بے نقاب کر دیا

?️ 6 ستمبر 2025 غزہ کی جنگ نے اسرائیل کا حقیقی چہرہ بے نقاب کر دیا

مریم نواز شریف کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ

?️ 13 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان امور طے پا

لبنان کے خلاف امریکہ کا ہر طرح کا دباؤ: اسرائیل کے ساتھ مذاکرات!

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی دھمکیوں اور لبنان کے خلاف امریکی سیاسی

امریکہ کی جانب سے یوکرین کو میزائل ڈیفنس سسٹم فراہم

?️ 27 جون 2022سچ خبریں:   ایسوسی ایٹڈ پریس نے بعض ذرائع کے حوالے سے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے