?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی منتقلی اور صنعتی مہارت کے فروغ کے لیے 5 سالہ تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل ( ایس آئی ایف سی ) کے تحت سامنے آنے والی یہ پیشرفت پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون کا حصہ ہے جس کا مقصد ملکی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے، معاہدہ پاکستان انڈسٹریل سیونگ مشینز امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن اور چین کی گوانگ ڈونگ شو میکنگ مشینری ایسوسی ایشن کے درمیان طے پایا۔
بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے کے تحت آئندہ 5 سالوں میں پاکستان میں جوتا سازی، چمڑے اور گارمنٹس کے شعبوں میں جدید ترین چینی مشینری اور ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی، اس معاہدے کو پاکستان کی برآمدی صنعت خصوصاً فٹ ویئر اور گارمنٹس سیکٹر میں معیار اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کا باعث قرار دیا جارہا ہے، جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے، معاہدہ مقامی صنعتکاروں اور برآمدکنندگان کے لیے ترقی کا نیا دروازہ کھولنے کا باعث بنے گا۔
علاوہ ازیں پاکستان اور چین کے درمیان جدید ترین دفاعی ساز و سامان کی خریداری کا معاہدہ بھی طے پایا ہے، جس کے تحت پاکستان چین سے 40 ففتھ جنریشن جے 35 اسٹیلتھ فائٹر طیارے، کے جے 500 اواکس طیارے اور ایچ کیو 19 میزائل ڈیفنس سسٹم حاصل کرے گا، معاہدے کے تحت پاکستان کا دفاعی نظام مزید ناقابل تسخیر بنے گا جب کہ پاک فضائیہ کی فضاوں پر گرفت اور خطے میں اس کی برتری میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ معاہدہ شنیانگ ائیر کرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ جے 35 کی عالمی مارکیٹ میں پہلی برآمد ہوگا، یہ طیارہ اپنی جدید اسٹیلتھ صلاحیتوں کی بدولت دشمن کے فضائی علاقے میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جے 500 اواکس طیارہ اپنے کمپیکٹ سائز کی وجہ سے پاکستان کی فضائی نگرانی کی صلاحیتوں کو نا صرف مضبوط کرے گا اور علاقائی جھڑپوں کے دوران بہتر طریقے دفاع بھی فراہم کرےگا، اسی طرح، ایچ کیو 19 میزائل دفاعی نظام پاکستان کی بیلسٹک میزائلوں سے دفاع کی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا۔
مشہور خبریں۔
ابھیشیک بچن کا اہم اعتراف
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: بالی وڈ میں اداکاری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے صاحبزادے
جولائی
صیہونیوں کی الجزائر کو نشانہ بنانے کی وجوہات؛عطوان کی زبانی
?️ 15 اگست 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے مشہور تجزیہ کار نے الجزائر کے خلاف صہیونی
اگست
روس اور سعودی عرب کا ایران-اسرائیل جنگ بندی اور فلسطین کے مسئلہ پر اہم موقف
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:روس اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے ماسکو میں
جولائی
شام میں امریکی کونک اڈے کو دوبارہ نشانہ بنانا گیا
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:شام میں امریکی قبضے کے اڈے کو ایک بار پھر نشانہ
جنوری
یوکرین میں شکست کے بعد مغرب کے خاتمے کی توقع
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن جیفری ینگ نے
جنوری
خود ہی علاقہ سے چلے جاؤ ورنہ مہنگا پڑے گا؛قدس فورس کے کمانڈر کا امریکہ کو انتباہ
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے امریکہ
دسمبر
معاہدہ دستیاب ہے، ایران اپنی سرخ لکیروں پر مصر
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: ویانا میں برطانوی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے ایران کے
مارچ
وزیراعظم کا مری سانحے پر دکھ کا اظہار
?️ 8 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) شدید بارش اور برفباری سے مری میں پیش آنے سانحے
جنوری