?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کےلیے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی جب کہ وزارتِ خارجہ نے تصدیق کردی۔
دفترخارجہ کے ترجمان مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کو بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا، بورڈ آف پیس کا مقصد غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔
اِسی طرح پاکستان نے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے، پاکستان نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ بھی کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے، پاکستان کا مؤقف ہے کہ 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مشتمل فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے دکھ درد کے خاتمے کےلیے تعمیری کردار ادا کرتا رہےگا، بورڈ آف پیس کے پلیٹ فارم سے امن کے لیے عملی پیش رفت کی امید ہے۔ واضح رہے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا مختلف عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ ٹرمپ کی سربراہی میں قائم اس بورڈ کا حصہ بنیں، جس میں مستقل نشست کے لیے ایک ارب ڈالر فیس مقرر کی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
روز بروز بڑھتی ہوئی قیمت امریکی شہریوں کے لیے ایک بڑی تشویش
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں: مون ماؤتھ یونیورسٹی کے ایک سروے کے مطابق، 15% جواب
دسمبر
پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر عوامی نیشنل پارٹی کا ردعمل
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اسفندیار ولی نے حکومت
جولائی
بجلی کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگ گیا
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) منی بجٹ کی منظوری اور پٹرول ممکنہ مہنگا
جنوری
معرکۂ حق کے 95 روز بعد بھارتی دعوی مضحکہ خیز ہے۔ عرفان صدیقی
?️ 10 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان
اگست
دمشق صیہونی حکومت کے اہداف کے بینک میں کیسے آیا ؟
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: جولانی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد، میڈیا نے
جولائی
ازبکستان اور روس کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری پر دستخط
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: ازبکستان کے صدر شوکت میرضیایف اور روس کے صدر ولادیمیر
ستمبر
پاکستان کے خلاف معاشی دہشت گردی؛ عمر ایوب کی زبانی
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب
جون
ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرا دی
?️ 18 ستمبر 2021بیجنگ(سچ خبریں) مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے اہم قدم اٹھاتے
ستمبر