?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے جرائم کی روک تھام اور انصاف، اسٹیٹس آف ویمن اور پاپولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ کمیشن کی رکنیت حاصل کر لی ہے۔یکم جنوری 2022سے پاکستان تینوں کمیشنز کی رکنیت سنبھالےگا۔ یہ کمیشنز متعدد سماجی اور معاشی مسائل پر بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3اداروں کی رکنیت حاصل کر لی، جرائم کی روک تھام اور خواتین سے متعلق کمیشن کی رکنیت حاصل کی۔دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چھٹی بارکمیشن آن کرائم پری ونشن اینڈکرمنل جسٹس کا ممبر جبکہ کمیشن آن اسٹیٹس آف وومن اور کمیشن آن پاپولیشن اینڈڈیولپمنٹ کا ممبربن گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق یکم جنوری 2022سے پاکستان تینوں کمیشنز کی رکنیت سنبھالےگا، کمیشن مختلف معاشی اور معاشرتی امور پر عالمی معاون کاکردار اداکرتے ہیں۔الیکشن کمیشن آف اسٹیٹس آف ویمن (سی ایس ڈبلیو) کی رکنیت کے لئے انتخابات میں پاکستان نے 53 میں سے 50 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی، اس کے علاوہ چین ، ایران ، جاپان اور لبنان بھی منتخب ہوئے۔
اس کے علاوہ ، پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ (سی پی ڈی) پر کمیشن کا انتخاب کیا گیا جو آبادیاتی تحقیق کرنے کے ساتھ ساتھ آبادی اور ترقی کے شعبے میں بین سرکار کے عمل کی حمایت کرتا ہے ۔ یبان میں بتایا گیا کہ یہ چھٹی مرتبہ ہے کہ پاکستان جرائم کی روک تھام اور انصاف کے کمیشن کا رکن منتخب ہوا اور اس پینل کے لیے منتخب کیے گئے دیگر ممالک میں قطر، بحرین، بھارت اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
عالمی سطح پر مشہور رئیلٹی شو ’گاٹ ٹیلنٹ‘ کی پاکستان میں پہلی پیشکش
?️ 26 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان میں تفریحی دنیا میں ایک نیا اور دلچسپ
اگست
اسرائیلی فضائیہ دن بہ دن کمزور
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے عسکری امور کے تجزیہ کار ایلون بن ڈیوڈ
ستمبر
سلیوان کا سعودی عرب کا دورہ بے نتیجہ رہا
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ہفتے کے روز
مئی
سعودی عرب کا منسوغ نہیں ہوا:بائیڈن
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ وہ ممکنہ طور
جون
یورپ امریکہ کی پیروی کرتا ہے،ایران نہیں جھکے گا:پاکستان کی سابق سفیر
?️ 22 ستمبر 2025یورپ امریکہ کی پیروی کرتا ہے، ایران نہیں جھکے گا:پاکستان کی سابق
ستمبر
ٹویٹر ایپ بھی اب صارفین کے لئے آمدن کا ذریعہ
?️ 25 جون 2021نیویارک( سچ خبریں)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر ایپ کے ذریعے بھی اب
جون
منصوبے کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ پر قبضے کیلئے جج ٹرانسفر کیے گئے. منیراے ملک
?️ 30 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں اسلام آباد
اپریل
غزہ میں شہداء کی بڑھتی تعداد
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ میں صیہونی جرائم کے تسلسل میں نیتن یاہو نے
اکتوبر