?️
موجودہ ذخائر کی سطح تقریبا 6.7 ارب ڈالر ہے جو کہ 18 جنوری 2019 کو تقریباً 6.6 ارب ڈالر کی سطح کے تقریبا برابر ہے۔ذرائع کے مطابق 6.7 ارب ڈالر کے ذخائر رواں مالی سال کے آئندہ تین ماہ جنوری تا مارچ کے دوران 8.8 ارب ڈالر کے قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کے لیے ناکافی ہیں۔علاوہ ازیں ۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے سفیر کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور دیرینہ دوطرفہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔
اس بات کا اشتراک کیا گیا کہ دونوں ریاستوں کے درمیان معیشت اور تجارت سمیت مختلف محاذوں پر غیر معمولی تعلقات ہیں۔وزیر خزانہ نے سعودی عرب کے سفیر کو سیلاب کے بعد جاری تعمیر نو اور بحالی کے پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی ) کی جانب سے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 بلین امریکی ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع پر سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں قیمتی سرمایہ کاری پر سعودی فنڈ برائے ترقی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے طویل المدتی تعلقات کا اعتراف کیا اور بتایا کہ مملکت سعودی عرب کا مقصد پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنا ہے۔آخر میں، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون اور امداد پر مملکت سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا
مشہور خبریں۔
پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے قومی ایئرلائن کی تنظیم نو، نجکاری کی منظوری دیدی
?️ 26 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے
مارچ
داعش کے سرپرستوں کے خلاف بولنا لبنانی وزیر خارجہ کو مہنگا پڑگیا
?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:لبنان کے وزیر خارجہ کو داعش کو ایجاد کرنے والوں پر
مئی
’عزت اور رازداری‘ کا تحفظ، اعظم سواتی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے
نومبر
افغانستان میں بدامنی کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا نے اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا
?️ 25 مئی 2021آسٹریلیا (سچ خبریں) امریکا نے جب سے افغانستان سے اپنی افواج کے
مئی
ملک کو پرامن بنانے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ علامہ طاہر اشرفی کا مشورہ
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے
جون
روس کی بائیڈن، بلنکن اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر پر پابندی
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے امریکی صدر جو بائیڈن سمیت تقریباً
مئی
غیر جمہوری طریقے سے آئے ہوئے لوگوں نے آئین کو تباہ کردیا، علی امین گنڈا پور
?️ 30 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا
ستمبر
امریکی کمپنیوں کا صہیونیوں کے ہاتھوں عام شہریوں کے قتل عام میں تعاون؛ اے پی کی تحقیقات
?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:اے پی نیوز ایجنسی کی تحقیقات میں یہ بات سامنے
فروری