?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے ایک روز کے دوران کووِڈ 19 ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں لگانے کا سنگ میل عبور کرلیا۔ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ‘میں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں کہ ہم نے ایک روز میں 10 لاکھ ویکسینز کا جو ہدف مقرر کیا تھا وہ گزشتہ روز 10 لاکھ 72 ہزار افراد کی ویکسینیشن سے حاصل کرلیا’۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے ساتھ تمام وفاقی اکائیاں ریکارڈ نمبر میں ویکسین لگا رہی ہیں، سب کی کارکردگی زبردست ہے’۔
ایک دوسرے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے یہ اعداد و شمار بتائے کہ کون سے بڑے شہروں میں کتنے فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد 10 لاکھ آبادی والا پاکستان کا پہلا شہر بن گیا ہے جہاں 50 فیصد اہل آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔
اسد عمر نے مزید بتایا کہ پشاور اور راولپنڈی میں 35 فیصد، فیصل آباد میں 28 فیصد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور سرگودھا میں 27 فیصد جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں بالترتیب 26 اور 25 فیصد افراد کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 3 کروڑ 19 لاکھ 29 ہزار 581 ویکسینز لگائی جاچکی ہیں جن میں سے گزشتہ روز ویکسین کی 110 لاکھ 72 ہزار 342 خوراکیں لگائی گئیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی 10 لاکھ ویکسین یومیہ کا سنگ میل عبور ہونے کی تصدیق کی اور اسے ممکن بنانے والے تمام افراد کو مبارکباد دی۔قبل ازیں اسد عمر نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ پاکستان میں 3 کروڑ سے زائد کورونا ویکسینز لگائی جاچکی ہیں۔
انہوں نے بتایا تھا کہ ملک میں ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں لگانے میں 113 دن، 2 کروڑ لگانے میں 28 دن لگے جبکہ مزید صرف 16 دنوں میں ویکسینز کی تعداد 3 کروڑ تک جا پہنچی۔
انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ 6 روز کے دوران ویکسینیشن کے عمل میں تیزی آئی ہے اور اس دوران 50 لاکھ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں ویکسینیشن کے عمل کا آغاز فروری کے آغاز میں چین کے عطیہ کردہ ویکسینز کے ذریعے ہوا تھا جس میں اولین ترجیح کووِڈ کے خلاف صف اول میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو دی گئی گئی تھی۔
بعدازاں حکومت نے نہ صرف خود ویکسینز خریدی بلکہ عالمی اقدام کوویکس کے ذریعے بھی ملک کو مختلف ویکسینز کی خوراکیں مل چکی ہیں۔اس دوران پہلے 60 سال سے معمر اور بعدازاں 18 سال تک کی عمر کے شہریوں کی ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا تھا۔
وبا کی چوتھی لہر کے پیشِ نظر این سی او سی نے خبردار کیا تھا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد 31 اگست سے قبل ویکسینیشن کرالیں بصورت دیگر انہیں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔جس کے بعد ملک بھر کے بالخصوص کراچی کے ویکسینیشن سینٹرز پر عوام کا تانتا بند گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
مزاحمتی تحریک کی صیہونیوں کے ساتھ جامع تصادم کی تیاری
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:لبنان کے سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ صیہونی حکومت کی
جون
صہیونی فوج میں نئی بغاوت کی پہلی نشانیاں
?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، اسرائیلی فوج کے ایک
مارچ
ٹرمپ ایک بے مثال گھریلو خطرہ ہے: امریکی کانگریس
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں: 6 جنوری 2021 کو کانگریس کی عمارت پر حملے
جولائی
اسرائیل کا الجولانی کے محل پر حملہ؛ شام اور امریکہ کے مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:اسرائیل نے شام کے صدارتی محل جولانی کے قریب حملہ کر
مئی
موڈرنا کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ اسلام آبادپہنچ گئی
?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعہ امریکی ساختہ
جولائی
یوکرین جنگ کو کون طول دے رہا ہے؟
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن
اگست
اسرائیل نے کچھ وجوہات کی بنا پر اپنے ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر کیے دستخط
?️ 2 نومبر 2021سچ خبریں: صہیونی تجزیہ کار روجیل الور نے عبرانی زبان کے اخبار
نومبر
بحرین سے مصر تک: ایران اور خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات
جون