?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) نے ایک روز قبل فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور جنگی جرائم کی تفتیش کی منظوری دی تھی جس کے بعد پاکستان نے اقوام متحدہ (یو این) کی جانب سے فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی تفتیش کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان، اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلیوں کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کی تفتیش کا خیر مقدم کرتا ہے۔
بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک اور جنیوا میں موجود پاکستانی مشنز کے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انسانی حقوق کی کونسل خطے میں بھی انسانی حقوق کی پامالیوں کی تفتیش کرے۔
فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق قرارداد پاکستان نے 19 مئی کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے پیش کی تھی، جس میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی تنظیم کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
مذکورہ درخواست کے بعد انسانی حقوق کی کونسل کا اجلاس 27 مئی کو ہوا، جس میں فلسطین میں جنگی جرائم کی تفتیش کی منظوری دی گئی۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں قرار داد کو اکثریت رائے سے منظوری ملی، کونسل کے 47 میں سے 27 ارکان نے حمایت میں ووٹ کاسٹ کیا، جس کے اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں:
قرار داد میں کہا گیا کہ اسرائیل اور فلسطین کے معاملے پر مشرق وسطیٰ میں ہونے والی انسانی بدسلوکیوں کی ’بنیادی وجوہات‘ کی تفتیش کی ضرورت ہے۔قرارداد میں اسرائیل کی جانب سے حالیہ حملوں کے تناظر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی تفتیش کا ذکر کیا گیا ہے۔
تفتیش کے لیے دی گئی درخواست کا متن پاکستان نے تیار کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ تفتیش کاروں کو فلسطین میں مسلسل اور منظم تشدد، امتیازی سلوک اور جبر کی بنیادی وجوہات کو جاننے کے لیے تفتیش کرنی چاہیے۔
اس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ تفتیش کاروں کو قانونی شواہد اکٹھے کرکے وہاں بدسلوکیوں اور تشدد میں ملوث اور قصور واروں کی شناخت کرنی چاہیے اور ان کا احتساب کیا جانا چاہیے۔
پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں بعض ممالک پر زور دیا گیا تھا کہ وہ اسلحہ کی منتقلی سے دور رہیں، کیوں کہ اس عمل سے اس بات کا خطرہ رہتا ہے کہ وہ اسلحہ سنگین خلاف ورزیوں میں استعمال ہوگا۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ نے پھر کی حماس کی توہین
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے بدھ کی شام اپنے سیل فون
مارچ
ایران عرب معاہدے کے بعد شام اور امارات کے تعلقات میں توسیع: عبرانی میڈیا
?️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:یروشلم پوسٹ اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بشار الاسد کے
مارچ
یورپین سخت سردی کے منتظر رہیں: بریل
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بریل
ستمبر
ہیومن رائٹس کمیشن نے انتخابات کے حوالے سے بھیانک تصویر پیش کردی
?️ 7 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے
دسمبر
عراق کے خلاف نئی امریکی سازش
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: حال ہی میں عراق میں امریکی سفیر کے عہدے کے
جون
شمالی شام میں ترکی کے حمایت یافتہ عناصر اور کرد فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں؛100 سے زائد ہلاکتیں
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:شمالی شام میں ترکی کے حمایت یافتہ عناصر اور امریکی حمایت
جنوری
پاکستان اور چین کی دوستی کے دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے:بلاول بھٹو
?️ 14 مئی 2022 (سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے خارجہ اُمور بلاول بھٹو زرداری کا کہنا
مئی
میکسیکو کے صدر نے امریکہ میں اسٹیچو آف لبرٹی کو تباہ کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے پیر کی
جولائی