🗓️
پاکستان(سچ خبریں)پاکستان میں 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکا کے نام سے منایا جاتا ہے اور اسی سلسلے میں آج کراچی اور لاہور سمیت اس ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں میں امریکا مردہ باد ریلیاں نکالی گئیں۔ اور ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل مناتے ہوئے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔
شرکا ریلیوں نے بینرز، کتبے اٹھا کر امریکا و اسرائیل کی اسلام دشمنی کے خلاف نعرے بازی کی اور امریکا کو دنیا بھر میں دہشتگردی اور بربریت کا سرغنہ قرار دیا جو اپنے بغل بچے اسرائیل کے ناجائز وجود کو تقویت دینے کی کوششیں تسلسل سے جاری رکھے ہوئے ہے۔
16 مئی یوم مردہ باد امریکا کی مناسبت سے نمائش چورنگی تا کراچی پریس کلب مردہ باد امریکا ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات، نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں نے شرکت کرکے امریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل سے اظہار بیزاری کیا۔
یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل کے موقع پرلاہور پریس کلب کے سامنے بھی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف مختلف محاذوں پر سرگرم ہیں اور مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
15مئی کو فلسطینی یوم نکبہ مناتے ہیں۔ یہ وہ دن ہے جس دن ارض فلسطین پر غاصب صہیونیوں نے قبضہ کیا تھا۔ آج اس قبضے کو اکہتر سال ہوگئے۔ 1948ء میں صہیونی دہشت گردوں نے ارض فلسطین پر نہتے فلسطنیوں پر قیامت ڈھائی تھی۔ اس قبضے کے نتیجے میں لاکھوں افراد فلسطین سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ ہر سال اسی دن کی مناسبت سے یوم نکبہ منایا جاتا ہے۔ اس سال بھی پندرہ مئی کو اکہتر سال مکمل ہونے پر فلسطینیوں نے غزہ میں کاروباری سرگرمیان معظل رکھیں اور اس دن کو شایان شان طریقے سے منایا۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 1948ء سے آج تک غاصب صہیونی حکومت نے ساڑھے سات لاکھ فلسطینیوں کو اپنے گھروں سے بے دخل کیا۔ پندرہ ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ فلسطینی میں یہ دن 15 مئی کو منایا جاتا ہے، لیکن پاکستان میں اس دن کو اسی دن کی مناسبت سے یوم نکبہ کی بجائے یوم مردہ باد امریکہ قرار دے کر منایا جاتا ہے۔
1980ء کے عشرے میں جب نام نہاد عالم اسلام امریکہ کے ساتھ مل کر سوویت یونین کو افغانستان سے نکالنے پر معمور تھا اور امریکہ اسلام، جہاد اور شہادت کی اصطلاحیں استعمال کر رہا تھا۔ اسلامی ملک پاکستان کے اندر ایک مرد قلندر علامہ شہید سید عارف الحسینی نے یوم نکبہ سے ایک دن بعد یوم مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان کیا۔ شہیدین پاکستان علامہ سید عارف الحسینی اور ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی نے امام خمینی کے پیغام کے فلسفے کو سمجھتے ہوئے وقت کے عالمی طاغوت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔ اس پر پاکستان میں آمریت چیخ اٹھی۔ یوم مردہ باد امریکہ آج پاکستان میں ایک جانا پہچانا دن ہے اور طلبہ تنظیم آئی ایس او اس دن کو شایان شان طریقے سے منانے کی کوشش کرتی ہے۔
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی حیات میں شروع ہونے والا یوم مردہ باد امریکہ اب انقلابیوں کے کیلنڈر کا یادگار دن ہے
مشہور خبریں۔
رولز میں ترمیم : کسی بھی شہری کیلئے کسی بھی شہر میں پاسپورٹ بنوانا ممکن ہوگیا
🗓️ 31 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اب کوئی بھی شہری کسی بھی شہر سے
اکتوبر
اسرائیل کو 480 کلومیٹر لمبی بھولبلییا سرنگوں کا سامنا
🗓️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:معاریو اخبار نے آج اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی
جنوری
جہاد اسلامی فلسطین تنظیم کی فوج وونگ سرایا القدس ہائی الرٹ
🗓️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل کے اعلان کے بعد
اکتوبر
سوشل میڈیا میں امریکی اقدامات پر چین کا ردعمل
🗓️ 18 جون 2024سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ
جون
سعودی عرب کے ساتھ امریکی مذاکرات کی صورتحال
🗓️ 12 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی نیٹ ورک I24 نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا
اگست
چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوں،سینیٹر مشتاق احمد
🗓️ 20 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا
فروری
پاکستان اسٹیل ملز نے مالی سال 2022 کے دوران 7.45 ارب روپے منافع کمالیا
🗓️ 2 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹیل ملز نے جون 2015 سے بند ہونے
مئی
وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی بریچ ہوئی ہے، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ عمران خان
🗓️ 30 ستمبر 2022پشاور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم
ستمبر