🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر پنجے گاڑھنا شروع کردئیے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے49 ہزار 658 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1572 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے49 ہزار 658 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1572 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان مثبت کیسز کی شرح 3.16 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے جو کہ 3 ماہ میں بلند ترین سطح ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 16432 ہے، ملک کے 640 اسپتالوں میں کرونا کے 750 مریض زیر علاج ہے جن میں سے 67 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔این سی او سی کے مطابق کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 79افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 681، خیبرپختونخوا 5 ہزار 942، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 747 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار740، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 715، پنجاب میں 4 لاکھ 47 ہزار 530، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9ہزار 283، بلوچستان میں 33 ہزار 658، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 702 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 430 ہو گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کو تھکا دینے والا ماسٹر مائنڈ رمزی الاسود
🗓️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:1995 میں صہیونی انٹیلی جنس سروس موساد کے عناصر نے فلسطینی
مارچ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا
🗓️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ
اگست
روس نے امریکی پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے امریکا کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا
🗓️ 16 مئی 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے امریکا کی جانب سے انتہاپسندی اور دوسرے
مئی
میرین لی پین کی روس کے خلاف فرانسیسی حکومت کی پابندیوں پر تنقید
🗓️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں: فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی نیشنل ریلی پارٹی
ستمبر
گزشتہ چند دنوں کی کارروائیوں نے صیہونیوں کی کمزوریوں کو ثابت کردیا:فلسطینی میڈیا
🗓️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے مغربی کنارے اور یروشلم میں مزاحمتی تحریک کی
اکتوبر
ہانیہ عامر بھارت میں کام کیے بغیر وہاں ’سپر اسٹار‘ بن گئیں، نادیہ خان
🗓️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان
اکتوبر
دستاویزات فوری طور پر واپس کریں!:ٹرمپ کا امریکی پولیس سے خطاب
🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں:ٹرمپ ان اہم دستاویزات کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں
اگست
سعودی عرب کا امریکہ کو ایک اور جھٹکا
🗓️ 28 جون 2023سچ خبریں: رائے الیوم اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں روس کے
جون