?️
اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، کورونا کی پانچویں لہر کی شدت برقرار ہے ، ایک روز میں 17 اموات ریکارڈ کی گئی اور مثبت کیسز کی شرح تیرہ فیصد تک جا پہنچی۔ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 17 افراد انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا مریضوں اوراموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 17 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 122 ہوگئی ہے۔
این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 49 ہزار 595 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید6 ہزار 357 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 12.81 فیصد تک جا پہنچی ہے۔نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے ایک ہزار 113 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ81ہزار 152 تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 29 ہزار 218 ، پنجاب میں 4 لاکھ 66 ہزار 164 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 85 ہزار683 اور بلوچستان میں 33 ہزار 975 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 20 ہزار 128 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار510 اور آزاد کشمیر میں 35 ہزار474 کیسز سامنے آچکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
بن سلمان نے سعودی وزراء کونسل کی صدارت سنبھالی
?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم سے
ستمبر
ترکی اسرائیل کے ساتھ کیا کرنے والا ہے؟ترک صدر کی زبانی
?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے کہا کہ یہ ملک تل ابیب
مارچ
صیہونیوں کا غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے کان 11 ٹی وی چینل نے مذاکرات کی
دسمبر
ترکی میں پانچ سال قبل کی ناکام بغاوت کے اثرات ابھی بھی باقی
?️ 23 مارچ 2021سچ خبریں:ترک سکیورٹی فورسز نے پانچ سال قبل ناکام بغاوت کی تحقیقات
مارچ
گوانتانامو امریکی تاریخ کی رسوائی
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:تقریباً دو دہائیاں قبل، دنیا 11 ستمبر 2001 کے واقعات میں
جنوری
امیتابھ بچن نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
?️ 22 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) مقبولیت کی دوڑ میں بِگ بی کے نام سے
جنوری
تین ہفتے سے سلمان رشدی بے خبر
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: تین ہفتے قبل مغربی نیویارک میں پیغمبر اسلام (ص) کی
ستمبر
یہ ملک بے آئین و بے قانون ہے، فالج زدہ نظام نے قوم کی امنگوں کا گلا گھونٹ دیا، ترجمان پی ٹی آئی
?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص
جون