?️
اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے پاکستان میں کوئی طاقتور نہیں ہے، بس آئین و قانون طاقت ور ہے اور آئین و قانون کے تحت فیصلے ہوں گے، یہ بات عدالتیں اور انتظامیہ سمجھتی ہے، کسی کو کوئی مراعات نہیں دی جائیں گی اورہر حال میں انصاف ہوگا۔
یاد رہے کہ 20 جولائی کو اسلام آباد میں تھانہ کہسار کے علاقے سیکٹر ایف سیون فور میں نوجوان خاتون کو لرزہ خیز انداز میں قتل کردیا گیا تھا۔
خاتون کو تیز دھار آلے سے بہیمانہ انداز میں قتل کیا گیا۔ لڑکی کا گلا کاٹنے کے بعد سر کاٹ کر جسم سے الگ کر دیا گیا تھا۔ واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی سینئر افسران اور متعلقہ ایس ایچ او موقع واردات پر پہنچے اور تحقیقات کیں۔ قتل میں ملوث ظاہر جعفر نامی شخص کو موقع واردات سے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا اور وقوعہ کا مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ نور مقدم کے والد نے بتایا کہ ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر کی فیملی سے ان کی ذاتی واقفیت ہے۔ ان کے مطابق 20 تاریخ کو انھیں ظاہر جعفر نے کال کی اور بتایا کہ نور ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اس کے بعد رات دس بجے انھیں تھانے سے کال آئی کہ آپ کی بیٹی نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے آپ تھانہ کہسار آ جائیں۔
پولیس انھیں جس گھر میں لے کر گئی وہ ان کے بقول ذاکر جعفر کا گھر تھا۔ میں نے گھر کے اندر جا کر دیکھا کہ میری بیٹی کو بے دردی سے تیز دھار آلے سے قتل کر کے اس کا سر جسم سے کاٹ کر الگ کر دیا ہے۔ مدعی شوکت مقدم کا کہنا ہے کہ میری بیٹی نور مقدم کو ظاہر جعفر نے ناحق قتل کر کے سخت زیادتی کی ہے۔ دعویدار ہوں کہ اسے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے
مشہور خبریں۔
عرب لیگ ناقابل اصلاح ہے ،اس پر امریکہ کا بہت اثر ہے:یمن
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت خارجہ نے عرب لیگ
مئی
لیکود ایک مجرمانہ تنظیم ہے
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: لیکود (نیتن یاہو کی پارٹی) کے رویے نے اس تحریک
مئی
اسرائیل پر اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک سے چین کا مطالبہ
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ
جون
نئی دہلی میں افغان سفارت خانے کے مسائل داخلی معاملہ ہیں: بھارت
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ
جون
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نام شارٹ لسٹ کر لیے، ملک احمد خان
?️ 17 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز
جنوری
ٹرمپ یمن کی دلدل میں کیسے پھنس گئے؟
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن میں طاقت کے زور پر کامیابی کا
مئی
یوکرین کے لیے نیا امریکی امدادی پیکج
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:روس میں ویگنر کی بغاوت کے خاتمے کے تین دن بعد،
جون
عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر کوئی پابندی نہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ
?️ 5 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے
جون