?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کی اراضی کو اسرائیل کی جانب سے نام نہاد اسٹیٹ لینڈ قرار دینے اور 1967 کے بعد پہلی بار وسیع پیمانے پر اراضی کی رجسٹریشن و ملکیت کے طریقہ کار کی منظوری دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔
پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ اقدام غیر قانونی بستیوں کے قیام کو تیز کرنے، زمینوں پر قبضہ مستحکم کرنے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر غیر قانونی خود مختاری مسلط کرنے کی کوشش ہے، جو فلسطینی عوام کے جائز حقوق کو نقصان پہنچاتا ہے۔
وزرائے خارجہ نے اسرائیلی اقدام کو بین الاقوامی قانون اور چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 کے منافی قرار دیا۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیل کا یہ غاصبانہ فیصلہ 2 ریاستی حل کو کمزور اور خطے میں منصفانہ و جامع امن کے امکانات کو متاثر کرتا ہے۔
وزرائے خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ان اقدامات کو روکنے کے لیے مؤثر اور واضح اقدامات کرے اور فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور 4 جون 1967 کی سرحدوں کے مطابق، مشرقی یروشلم کو دارالحکومت بناتے ہوئے آزاد و خودمختار ریاست کے قیام کی حمایت کرے۔


مشہور خبریں۔
جاپان کی آبنائے تائیوان میں جنگی منظر نامے کے لیے فوج تیار
?️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں: جاپان آبنائے تائیوان میں فوجی تصادم کی صورت
ستمبر
اسرائیل کے لیے جنگ جیتنے کا تصور کرنا بھی مشکل
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ اس بات کا اعتراف کیا کہ غزہ کے
فروری
آئینی ترمیم کیلئے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت فارم 47 کا پارٹ 2 ہے، لیاقت بلوچ
?️ 21 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے
اکتوبر
قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کا یوٹیلیٹی اسٹورز سے برطرفیوں پر وزیر صنعت کو نوٹس
?️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و
فروری
وزیر اعظم کا ڈاکٹر عبدالقدیر کی تدفین فیصل مسجد میں کرنے کا اعلان
?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان نے محسنِ پاکستان، ایٹم بم
اکتوبر
نئی یمنی صدارتی کونسل کا یمن سے کوئی تعلق نہیں:الحوثی
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے نئی
اپریل
مائیکرو سافٹ کو امریکی معاشی کساد بازاری کا سامنا ، 10,000 ملازموں کی چھٹی
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں: مائیکروسافٹ کمپنی کی جانب سے یہ اقدام کورونا وبا کے
جنوری
عمران دہشتگردوں کے حامی، تاثر ہے ٹی ٹی پی تحریک انصاف کا عسکری ونگ ہے۔ عطا تارڑ
?️ 11 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا
اکتوبر