?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان رینجرز اور پولیس نے اندرون سندھ میں کچے کے علاقے میں مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
میڈیا کے مطابق کارروائی ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی، پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد کاروائیاں کی۔
کارروائی ضلع کشمور کے علاقوں گوٹھ غوث بخش بنگواڑ اور جاڑو خان بنگواڑ میں کی گئی۔
واضح رہے کہ 22 مارچ کو سندھ رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کندھ کوٹ کی تحصیل تنگوانی کے گاؤں سیفل لارو میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 21 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا ۔
16 اپریل سندھ کے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کہا تھا کہ پولیس کی جانب سے ڈکیت کے خلاف آپریشن تمام گینگز اور ان کے ارکان کے خاتمے اور بالائی سندھ کے اضلاع میں مکمل امن بحال ہونے تک جاری رہے گا۔
انہوں نے بتایا تھا کہ کندھ کوٹ کے دریائی علاقوں سے کام کرنے والے گروہوں کو جدید ترین اور دیگر اسلحہ فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ کندھ کوٹ، کشمور، شکارپور اور گھوٹکی اضلاع کے دریائی علاقوں میں پولیس-رینجرز کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں، اور اس سلسلے میں اختیار کی گئی حکمت عملی کے مطلوبہ نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 24 اکتوبر کو سندھ کے سابق نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف ’کلین اپ‘ آپریشن کی منظوری دے دی تھی۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ اس آپریشن کے بعد اغوا برائے تاوان کی کوئی خبر سنائی نہیں دے گی۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت زیادہ دیر نہیں رہے گی:لبنانی عہدیدار
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمتی تحریک کے حامی دھڑے کے سربراہ
ستمبر
اردنی وزیر خارجہ: فلسطینی عوام کو خوراک اور ادویات سے محروم کرنا جنگی جرم ہے
?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: اردن کے وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ صیہونی حکومت
جولائی
صیہونیوں کی کالی فائل میں ایک اور شکست ریکارڈ
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: الخضیره کی بہادرانہ کارروائی، جس میں دو صیہونی ہلاک اور
مارچ
’ہائر ایجوکیشن پر قبضے کرنے میں تمام صوبائی حکومتیں متحد ہیں‘
?️ 25 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سیاست سے ہٹ کر دیکھا جائے تو سیاسی
فروری
کترینہ کیف، وکی کوشل ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے
?️ 25 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی
نومبر
کراچی آرٹس کونسل میں 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آغاز
?️ 1 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) آرٹس کونسل آف پاکستان میں دوسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول
نومبر
72 فیصد صہیونی غزہ جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کے تبادلے کے خواہاں
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ 72 فیصد
دسمبر
اداروں کو بغاوت پر اکسانے کا الزام: لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب بری
?️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اداروں کو
مارچ