پاکستان رواں ماہ چین سے کورونا ویکسین حاصل کرے گا: اسد عمر

آئندہ ہفتے سے ویکسین مہم کی رفتار مزید تیز کرنے جا رہے ہیں: اسد عمر

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا کہ ملکی عوام کو کورونا وائرس سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی 10 لاکھ ویکسین درآمد کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان رواں ماہ کے اختیام تک چین کی دو کمپنیوں سے کووڈ 19 کی 10 لاکھ ویکسین حاصل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین دو حصوں میں پاکستان پہنچے گی۔اسد عمر نے کہا کہ پہلی کھیپ 25 مارچ جبکہ دوسری 30 مارچ کو پہنچے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت آئندہ ماہ مزید ویکسین حاصل کرے گی اور چین کی دو مختلف کمپنیوں سے یہ ویکسین حاصل کی جائیں گی۔

وفاقی وزیرجو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے چیئرمین بھی ہیں، نے متنبہ کیا کہ کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے اور لوگوں کو معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کو اپنانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایس او پیز کی تعمیل بہتر نہیں ہوئی تو حکومت سخت پابندیاں لگانے پر مجبور ہوگی۔اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی کا اجلاس 22 مارچ (بروز پیر) کو ہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال بہتر نہیں ہوئی تو سخت اقدامات کے فیصلے لیے جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں کووڈ 19 میں پھیلاؤ میں بتدریج اضافے کے تناظر میں ہفتہ اور اتوار کو ضروری خدمات کے علاوہ تمام تجارتی سرگرمیاں بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقت کے جاری کردہ ایک نوٹی فکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں آؤٹ ڈور کھانا کھلانے پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتے اور اتوار کے روز ریستوران میں آؤٹ ڈور کھانے کھلانے کی سروس رات 10 بجے تک بند رہیں گی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے پارسل کی اجازت ہوگی۔

دریں اثنا ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر زعیم ضیا نے ایک نوٹی فکیشن میں کہا کہ دارالحکومت میں تمام ویکسینیشن مراکز اتوار اور عام تعطیلات کے روز بند رہیں گے۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے بچوں کا بچپن اغوا؛ اور خواب جو ملبے تلے دب گئے

?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت

وزیر صحت سندھ نے ڈیلٹا وائرس سے عوام کو خبردار کردیا

?️ 13 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ڈیلٹا وائرس

جنرل سلیمانی کا قتل عالم اسلام کا بہت بڑا نقصان ہے: پاکستانی سیاستداں

?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:پاکستان میں مسلم لیگ ق کے نائب ترجمان نے قدس فورس

اسرائیل کے بائیکاٹ کا قانون، سوڈان نے اہم قدم اٹھا لیا

?️ 8 اپریل 2021خرطوم (سچ خبریں) سوڈان نے اسرائیل کے بائیکاٹ کے قانون کے بارے

صیہونیوں کی لگام کسنے کا وقت آگیا ہے:فلسطینی اتھارٹی

?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں فلسطینی اتھارٹی کے نمائندے نے کہا کہ اب

مودی کی تقریر شکست کا اعتراف، باڈی لینگویج ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھی۔ عرفان صدیقی

?️ 12 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی

متعدد افراد کے شناختی کارڈ و پاسپورٹس بلاک کرنے کا حکم؛ وجہ؟

?️ 27 جون 2024سچ خبریں: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یوٹیوبر عادل راجہ، شاہین

آنے والے مہینوں میں بجلی کی کٹوتی کا امکان:فرانسیسی وزیر اعظم

?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:فرانس کے وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ ان کے ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے