پاکستان بار کونسل کی سندھ ہائیکورٹ کی ’مداخلتوں‘ پر چیف جسٹس پاکستان سے مدد کی درخواست

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بار کونسل (پی بی سی) نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے درخواست کی ہے کہ وہ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا نوٹس لیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں پاکستان بار کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی ہائی کورٹ، خاص طور پر سندھ ہائی کورٹ کو وکلا کی ریگولیٹری باڈی کے معاملات میں رکاوٹ پیدا کرنے کا اختیار نہیں ہے جب کہ باڈی کے پاس صوبائی، اسلام آباد بار کونسلز اور تمام بار ایسوسی ایشنز کے معاملات میں مسائل سامنے آنے کی صورت میں ان کا فیصلہ کرنے کا قانونی اختیار ہے۔

پاکستان بار کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ پی بی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے احکامات پر متاثرہ افراد سول سوٹ کے ذریعے حملہ کرتے ہیں، ان احکامات کو سندھ ہائی کورٹ یا جج چیمبر میں لے جاتے ہیں اور پھر وہ غیر قانونی احکامات جاری کرتے ہیں جو دائرہ اختیار نہ ہونے کی وجہ سے قانون کی نظر میں قابل قبول نہیں ہوتے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کو اسلام آباد میں پاکستان بار کونسل کی طرف سے منظور کردہ کسی بھی حکم کو کالعدم قرار دینے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس کے لیے مناسب فورم اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کی عدالتیں ہوں گی۔

اس نے مزید کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کی طرف سے منظور کردہ کوئی بھی حکم قانون کی نظر میں غیر موجود اور کالعدم ہوگا، اس لیے سندھ ہائی کورٹ کو پاکستان بار کونسل کی طرف سے اسلام آباد میں طے شدہ معاملات پر محض اپنے مبینہ پسندیدہ افراد کو خوش کرنے کے لیے حکم امتناع کے احکامات جاری نہیں کرنے چاہئیں۔

ایسا بیان جاری کرنے کی ضرورت کے بارے میں پوچھے جانے پر پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین حسن رضا پاشا نے ڈان کو بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے یکم نومبر کو پاکستان بار کونسل کا الیکشن لڑنے والے امیدوار کے انتخابی ووٹوں کی گنتی سے متعلق تنازع پر کمیٹی کی جانب سے کی گئی مشق کو معطل کرنے کے فیصلے کے بعد کونسل کے پاس بیان جاری کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

مشہور خبریں۔

امریکا اور قازقستان کی پاکستان کی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

?️ 10 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی بندرگاہیں خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے

آئرن ڈوم یا جالی دار چھت؟

?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: 12 روزہ جنگ کے دوران صیہونی حکومت کی سرزمین میں

حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے کمی کا اعلان

?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرول کی قیمت

اردوغان نے ترک انتخابات کے انعقاد کے حکم نامے پر دستخط کئے

?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی میں گزشتہ ماہ آنے والے تباہ کن زلزلے کے باوجود

شام کے خلاف اور امریکی سازش

?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: روسی خارجہ انٹیلی جنس سروس نے اعلان کیا ہے کہ

سنی اتحاد کا الیکشن کمیشن سے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ

?️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین محمد حامد رضا

اسرائیلی فورس کو تصویر لینا مہنگی پڑی

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج نے ایک تصویر شائع کی ہے جس میں

امریکی عوام کی اکثریت ٹرمپ کے بارے میں کیا کہتی ہے؟

?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ میں کیے جانے والے ایک نئے سروے کے نتائج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے