?️
سچ خبریں:پاکستان اور بھارت نےجوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے تحت مسلسل 31ویں مرتبہ جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد اور دہلی نے 27 جنوری 1991 کوتیار کیے جانے اور 31 دسمبر 1988 کو طے پانے والے معاہدے کے تحت اپنی جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ کیا ہے۔
روپورٹ کے مطابق یہ کارروائی نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان تنازع کی صورت میں ایک دوسرے کے خلاف عدم جارحیت کے معاہدے کے مطابق کی گئی اور یکم جنوری 1992 سے لگاتار 31 مرتبہ اس پر عمل درآمد کیا جا چکا ہے،درایں اثنااسلام آباد اور دہلی نے 2008 کے معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ بھی کیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس وقت بھارت کی جیلوں میں 355 پاکستانی قید ہیں جن میں سے 282 عام شہری اور 73 ماہی گیر ہیں جبکہ پاکستان میں 628 بھارتی قیدی ہیں جن میں سے 51 عام شہری اور 577 ماہی گیر ہیں۔، رپورٹ کے مطابق 2008 کے معاہدے کے مطابق پاکستان اور بھارت یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کریں گے۔
مشہور خبریں۔
غزہ، زمین پر جہنم؛ تمام طبی آلات کے ختم ہونے کا الارم
?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کے صحت کے نظام کی تباہی اور اس پٹی
اپریل
اسد عمر نے پارٹی میں گروپ بندی کا تاثرمسترد کر دیا
?️ 15 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے
فروری
جعلی اکاؤنٹس، توشہ خانہ کیس میں آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت طلب
?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدرِ
ستمبر
طالبان کی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں تین ماہ کی جنگ بندی کی پیش کش
?️ 16 جولائی 2021سچ خبریں:کابل حکومت کے ایک مذاکرات کار نے کہا کہ ایک طرف
جولائی
فیس بک اور انسٹاگرام پر نابالغ افراد کے تحفظ کے فیچرز متعارف
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک
جنوری
ایران کے اندر جنگ کی منتقلی کے لیے ریاض، ابوظہبی اور واشنگٹن کے تعاون کا انکشاف
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:لبنان کے ایک اخبار نے ایسی دستاویزات شائع کی ہیں جن
نومبر
امریکہ یوکرین رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا؛ وجہ ؟
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: پیٹ ہیگن، امریکی سیکریٹری دفاع، اس ہفتے منعقد ہونے والے
جون
کورونا وائرس کی تیسری لہر اور دنیا بھر میں نئی پابندیوں سے عوامی مشکلات میں اضافے کا خطرہ
?️ 21 مارچ 2021(سچ خبریں) دنیا بھر میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی تیسری
مارچ