پاکستان اور چین کی دوستی کے دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے:بلاول بھٹو

?️

(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے خارجہ اُمور  بلاول بھٹو زرداری کا  کہنا ہے کہ متاثرہ چینی فیملیز کے ساتھ پوری قوم اظہار افسوس کرتی ہے، پاک چین دوستی کے دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی باشندوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں گزشتہ دنوں چینی اساتذہ حملے میں مارے گئے، دہشتگردی کا واقعہ کراچی میں ہوا،  کراچی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلوچ بھائیوں کے حقوق کو بہانا بنا کر دہشت گردی کا واقعہ ہوا، چینی باشندے ہمارے مہمان ہیں، ہر ممکن سہولت دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی پاکستانی یہ کبھی برداشت نہیں کر سکتا کہ مہمانوں کے ساتھ دہشت گردی کا واقعہ ہو، عوام نے خود دہشت گردی کو دیکھا ہے، پاکستان کے تمام صوبوں کے عوام نے دہشت گردی دیکھی ہے۔

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ مذہب کےنام پر شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، پاکستان کے تمام صوبوں کے عوام نے دہشت گردی دیکھی ہے۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ چینی اساتذہ پر حملہ پاکستان اور چین کی دوستی پر ہوا ہے، پاکستان اور چین کےعوام کی دوستی سے سب واقف ہیں، پاک چین دوستی پاکستان اور چین کی ریاست کے ساتھ پاک چین عوام کے درمیان بھی ہے، پاک چین دوستی ریاست اور عوام کی سطح پر ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین نے ہمیشہ چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے،  ماضی میں ہم نے دیکھا مذہب کے نام پر شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، ان دہشت گردوں کا مقابلہ کرکے بھی ان شا اللّٰہ کامیاب ہوں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی بھی اپنے مہمانوں پر دہشت گرد حملوں کو برداشت نہیں کرسکتا، جامعہ کراچی میں دہشت گرد حملے میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا دیں گے، پاکستانیوں اور چینی باشندوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردوں کا مقابلہ کرکے انہیں عبرت کا نشانہ بنائیں گے۔

مشہور خبریں۔

دماغی مسائل کے باعث 10 ہزار برطانوی فوجی نوکری سے برطرف

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق عراق اور افغانستان پر حملے

غیرملکی مبصرین کیلئے الیکشن کمیشن کا کوڈ آف کنڈکٹ جاری

?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابی

ٹوئٹر سے کون سا فیچر ختم ہوا ہے؟

?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا کمپنی ایکس (جو پہلے ٹوئٹر کے نام سے

ٹرمپ کی توہین پر ویٹیکن کا ردعمل

?️ 13 اپریل 2026سچ خبریں:ویٹیکن کے سینئر عہدیدار نے ٹرمپ کے توہین آمیز بیان پر

سانبا:بھارتی پولیس کا گجر برادری کے افراد پر طاقت کا وحشیانہ استعمال ، متعدد زخمی

?️ 15 مئی 2024جموں: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

امریکہ ہمارے ملکی مسائل میں مداخلت نہ کرے:طالبان

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:طالبان نے امریکی وزارت خارجہ کے بیان پر رد عمل کا

برطانیہ میں پولیس کو مزید اختیارات دینے کے خلاف خواتین کا شدید احتجاج، متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا

?️ 17 مارچ 2021لندن (سچ خبریں)  برطانیہ میں پولیس کو مزید اختیارات دینے کے خلاف

لبنانی عہدیدار کی طرف سے صہیونی حکام کو سخت انتباہ

?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر الیاس بوصعب نے اس بات پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے