پاکستان اور چین کا دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون سے کام کرنے پر اتفاق

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور چین نے انسداد دہشتگردی اور بارڈر مینجمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، منشیات، اسلحہ اور دیگر غیر قانونی سامان کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چین کے سیاسی و قانونی امور کے وزیر چن مینگوو کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے چینی وفد کی ملاقات ہوئی، چینی وفد میں سنکیانگ کی پارلیمانی اور قانونی امور کی کمیٹی کے ڈپٹی سیکریٹری، پولیس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل اور سنکیانگ پولیس اکیڈمی کے نائب صدر شامل تھے، پاکستان کی طرف سے وزیر داخلہ کے ساتھ سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، سپیشل سیکرٹری وقاص علی محمود اور ایڈیشنل سیکرٹری نذر محمد بزدار بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ محسن نقوی نے چینی وفد کے وزارت داخلہ پہنچنے پر استقبال کیا، ملاقات میں پاک چین تعلقات بالخصوص صوبہ سنکیانگ سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں فریقین نے گلگت بلتستان یا سنکیانگ میں مشترکہ پولیس و نیم فوجی دستوں کی مشقیں کرنے اور سنکیانگ پولیس اکیڈمی میں جی بی پولیس افسران کو تربیت دینے پر اتفاق کیا، ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جامع اقدامات کیے جانے پر بھی اتفاق ہوا۔

معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں چینی وزیر نے وزیر داخلہ کو سنکیانگ کے دورے کی دعوت دی، جس پر فیصلہ کیا گیا کہ سیکریٹری داخلہ کی قیادت میں پاکستانی وفد باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے جلد سنکیانگ کا دورہ کرے گا، وزیر داخلہ نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات میں سنکیانگ صوبہ پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جو نا صرف پاکستان کا پڑوسی ہے بلکہ صوبے کے ساتھ ہماری 600 کلومیٹر لمبی سرحد ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاک چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ بھی سنکیانگ سے گزرتا ہے، پاکستان منشیات، اسلحہ اور دیگر غیر قانونی سامان کی اسمگلنگ کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتا ہے، پاکستانی وفد کے دورہ سنکیانگ سے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی نئی راہیں کھلیں گی۔ اس موقع پر چین کے وزیر نے پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ مسئلہ ہے اور سنکیانگ کئی سالوں سے اس کا شکار ہے، پاکستان انسداد دہشت گردی میں سنکیانگ کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

کشنر: پیرس معاہدے یوکرین میں امن کی ضمانت نہیں دیتے

?️ 7 جنوری 2026سچ خبریں: امریکی صدر کے داماد نے کہا: یوکرین کے لیے سلامتی

سوئٹزرلینڈ کی پہلگام واقعے پر غیرجانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش

?️ 4 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدارانہ تحقیقات

نیوز ویک: ایرانی میزائلوں کے خلاف امریکی تھاڈ سسٹم کے استعمال کی لاگت $800 ملین ہے

?️ 28 جون 2025سچ خبریں: نیوز ویک نے جمعہ کے روز رپورٹ کیا کہ امریکہ

بدلتی دُنیا میں بھی پاکستان کا اہم کردار، ہمیں سفارتی سطح پر بڑی کامیابیاں ملیں۔ عطا تارڑ

?️ 17 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے

مریم نواز بھی بیماری کو بہانہ کر ملک سے باہر جانا چاہتی ہیں: شبلی فراز

?️ 16 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے

عرب لیگ نے فلسطین پر قبضے اور نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے

?️ 5 جون 2025سچ خبریں: جون 1967 کی جنگ میں فلسطینی سرزمین پر قبضے کی

وزیر اعظم نے ٹیلفون پر ترک صدر سے افغانستان کے معاملات پر بات کی

?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم عمران

پاکستان نے اپنے شہریوں کے یوکرین تنازع میں ملوث ہونے کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا

?️ 5 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے