?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور چین نے اقوام متحدہ اور دوسرےکثیرملکی فورمز پر ایک دوسرے کے اہم اور بڑے مفادات کو سپورٹ کرنے کا اظہار کیا ہے اور علاقائی وعالمی ہاٹ اسپاٹ ایشوز کے پُر امن حل کے لئے کام کیا جائے گا، خاص طور پر ایشیا کے امن واستحکام کا مل کرتحفظ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان اقوام متحدہ کےامورسے متعلق مشاورت اجلاس ہوا ، مشاورتی اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک منعقد کیا گیا ، ڈی جی یواین دفترخارجہ اور ڈی جی برائےانٹرنیشنل آرگنائزیشن چین کے وفود نے قیادت کی۔
اقوام متحدہ سےمتعلق پاک چین مشاورت کے تیسرے دور کا مشترکہ بیان جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا کہ اجلاس میں سفارتخانوں،یواین نیویارک وجنیواآفسزکےافسران بھی شریک ہوئے، جس میں اقوام متحدہ کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عالمی امورمیں یواین کی ہمہ گیریت،مرکزی کردارکاتحفظ کیاجائےگا، اقوام متحدہ اور دوسرےکثیرملکی فورمز پر تعاون مضبوط بنایا جائے گا۔مشترکہ بیان کے مطابق انسداد دہشت گردی، امن افواج کے شعبے میں تعاون جاری رکھا جائے گا اور دہشتگردی سے نمٹنے سمیت امن افواج کے آپریشنز میں یو این کی حمایت کی جائےگی جبکہ عالمی و علاقائی امن اور سلامتی کے لئے کردار جاری رکھیں گے۔
پاک چین مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ انسانی حقوق کے شعبے میں تزویراتی کو آرڈینیشن کو مضبوط بنایا جائے گا اور انسانی حقوق کے ایشوز پر دہرے معیار، سیاست کی ملکر مخالفت کی جائےگی جبکہ تعاون کے ذریعے انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب امریکہ کو خوش کرنے کے لیے کیا کرنے جا رہا ہے؟
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا
اکتوبر
رفح کے خلاف صیہونی جارحیت کے مخالفین
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی سیاسی اور عسکری تجزیہ کاروں نے انکشاف کیا ہے
فروری
اسرائیل کے سر گرداں ہونے کی وجہ
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے اہم پالیسی ساز غزہ شہر
نومبر
مار ایلاگو سے ٹاپ سیکرٹ دستاویزات کی دریافت
?️ 13 اگست 2022جمعہ کو جاری ہونے والی عدالتی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ
اگست
اسرائیل شام میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں الجھن کا شکار
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: ایک نوٹ شائع کرتے ہوئے، نیوز ون ویب سائٹ نے
جنوری
کورونا کی وجہ سے ملک بھر کے 24 اضلاع میں تعلیمی بند رکھنے کا اعلان
?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) این سی او سی نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ
ستمبر
حزب اللہ کی بے مثال کامیابی
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان پر صیہونی حکومت کے زمینی حملے کے آغاز کو 48
نومبر
اسرائیلی فوج کے اہلکاروں کی برطرفی اور 12 روزہ جنگ میں فتح کے وہم کا خاتمہ
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: آپریشنل جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلی فوج کے
جولائی