پاکستان اور چین بشام دہشتگردی پر رابطہ میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین بشام دہشتگردی پر رابطہ میں ہیں۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم کے دورہ چین کے حوالے سے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف چین کے اہم دورے پر ہیں، دورہ چین میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیر خارجہ بھی موجود ہیں، آج صبح وزیر اعظم شہباز شریف کی چینی ہم منصب سے اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں بشام واقعہ اور سی پیک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی گی ہے، پاکستان اور چین کے درمیان 23 ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں، ایم او یوز میں تجارت ، صعنت اور دیگر شعبوں پر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین بشام دہشت گردی پر رابطہ میں ہیں، پاک چین تعلقات وقت کے آزمودہ ہیں، گزشتہ کئی دہائیوں میں ان تعلقات نے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچایا ہے، ہم اپنے تعلقات کی بنا پر ہر مرتبہ مومینٹم میں اضافہ کرتے ہیں، پاک چین تعلقات وقت کے آزمودہ ہیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے شینجن میں بزنس کانفرنس میں بھی شرکت کی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز پاکستان کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب کر لیا گیا، پاکستان مسئلہ فلسطین کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے، پاکستان غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، فلسطینیوں, بالخصوص غزہ کے عوام پر حملوں کو فوری بند کیا جانا چاہیے۔

بھارتی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بھارتی عوام کا حق ہے کہ وہ اپنی قیادت کا انتخاب کریں، ہم بھارت میں انتخابی عمل پر ردعمل نہیں دیتے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کریں گے، مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ دہائی میں 7 ہزار سے زائد افراد کو شہید کیا گیا، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا، ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ غیر قانونی اقدامات نے پاک بھارت باہمی ماحول کو خراب کیا، پاکستان پر امن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے، امید کرتے ہیں کہ بھارت پرامن بامقصد مذاکرات کے لیے سازگار ماحول تیار کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ اسحق ڈار استنبول کا ایک روزہ سرکاری دورہ کریں گے، وزیر خارجہ ترکیہ ہاکان فیدان سے ملاقات کریں گے، وزیر خارجہ اسحٰق ڈار غزہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار ہم منصب ہاکان فیدان کے دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا جی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی کل ایران میں چار فریقی مذاکرات میں حصہ لیں گے، یہ چار فریقی مذاکرات کل ایران میں منعقد ہوں گے، ہم افغانستان کی اپنے عوام کی اقتصادی خوشحالی کے لیے کوششوں کی حمایت کریں گے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب اور شام کے درمیان سفارتی تعلقات کا باضابطہ آغاز

?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

1948 کی جنگ کے بعد سے صیہونیوں کے لیے سب سے خطرناک شکست

?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی قومی سلامتی کے سابق وزیر نے اعتراف کیا کہ

جموں خطے میں 1947 کا قتل عام علاقے میں مسلمانوں کی نسل کشی کی ایک بدترین مثال ہے، حریت کانفرنس

?️ 5 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

غزہ میں جنگ بندی کے لیے صیہونیوں کی چار شرطیں؛ حماس کا انکار

?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، قابض حکومت نے غزہ میں

حالات بہتر نہ ہونے پر فواد چوہدری نے مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا

?️ 24 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کورونا کے سبب

جانسن دوبارہ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب

?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان نے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار مائیک جانسن کو

بینیٹ کی کابینہ تباہی کے دہانے پر : صیہونی کنیسٹ

?️ 3 مئی 2022سچ خبریں:  روٹر نیٹ نے اسرائیلی کنیسٹ کے رکن ایڈتھ سلیمان کے

غزہ کی مساجد میں تکبیر کی گونج ؛صیہونی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ساتھ بھوک ہڑتالی جنگ میں ہشام ابو ہواش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے