?️
پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قبائلی علاقوں کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ دلائل سے وفاق کے ساتھ قبائل کا مقدمہ لڑنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں کو ترقی سے محروم رکھا گیا۔ جبکہ پالیسی سازی میں قبائلی نوجوانوں کو شامل کرنا لازمی ہے۔ پاکستان اور قبائلی علاقوں کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کا مسئلہ مرکز اور صوبے کے درمیان فٹبال بن گیا ہے۔ اور جو پیسہ ملتا ہے اس کا آدھا قبائلی اضلاع میں خرچ ہو رہا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں 7 ارب روپے مل گئے۔ لیکن پولیس کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دلائل کے ساتھ وفاق کے ساتھ مقدمہ لڑنا پڑے گا۔ لیکن وہ فیصلہ کیسے ہو گا جس میں قبائلی رہنما موجود نہیں ہوں گے۔ جرگے میں قبائلی نوجوانوں اور رہنماؤں کو شامل کرنا ہو گا۔ وفاق سے جرگے میں قبائلی نمائندگی کا مطالبہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو سینیٹ انتخابات کے لیے بیٹھنا چاہیے۔ مشاورت سے سینیٹ انتخابات نہ ہوئے تو 35 آزاد ارکان اسمبلی میں ہیں۔ تاہم ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے حکومت کو تجویز دی تھی۔


مشہور خبریں۔
روسی اسکول میں فائرنگ سے 29 افراد ہلاک اور زخمی
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں: پیر کو روس کے شہر ایزیوسک میں فائرنگ کے واقعے
ستمبر
محمود عباس کے معاون کے انتخاب پر نیتن یاہو کی مبارکباد
?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطین کی تنظیم آزادی بخش (پی ایل او) کی ایگزیکٹو
اپریل
ایران کی جوہری سائٹس پر امریکی حملے جنگی جرائم ہیں۔ مشاہد حسین سید
?️ 22 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا
جون
قدس ہمیشہ فلسطین کا دارالحکومت رہے گا: خود مختار تنظیم
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے نگراں وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اتوار
مئی
شام کے بارے میں ایران ، ترکی اور روس کا مشترکہ بیان
?️ 29 جنوری 2021سچ خبریں:شام کے بارے میں آستانہ عمل کی ضمانت دینے والے ممالک
جنوری
اربیل میں صہیونی کانفرنس کے انعقاد پر عراقی پارلیمنٹ کاسخت ردعمل
?️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی کردستان کے دار الحکومت اربیل میں صہیونی حکومت کے ساتھ
ستمبر
شامی فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی میزائلوں کو گرا دیا
?️ 23 جولائی 2021سچ خبریں:روسی فوج کا کہنا ہے کہ شام کے صوبہ حمص میں
جولائی
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا دورہ کراچی، پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت مانگ لی
?️ 6 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے کراچی دورے پر پی
جنوری