پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پروازوں میں اضافہ ہوگا

طیارہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پروازوں میں اضافے کا اعلان کردیا ۔ اُردو نیوز کے مطابق سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا ، پروازوں میں یہ اضافہ سعودی شہروں جدہ اور ریاض کے لیے ہوگا ، جس کا مقصد پاکستانی کارکنوں کو سہولت دینا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے دوسرے گھر سعودی عرب واپس پہنچ سکیں ، انہوں نے یہ بات سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد سعودی ایئرلائن کی اسلام آباد سے پہلی براہ راست پرواز کی جدہ روانگی کے موقع پر کہی ، یہ پرواز وفاقی دارالحکومت سے 231 مسافروں کو لے کر جدہ روانہ ہوئی۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مارچ 2020ء میں معطل ہونے والا فضائی آپریشن کی مکمل طور پر بحالی کے موقع پر مسافروں کی روانگی کے لیے اسلام آباد ایئر پورٹ پر خصوصی انتظامات کیے گئے تھے ، اس دوران مسافروں کو کورونا ایس او پیز، قرنطینہ اور دیگر پابندیوں کے بارے میں آگاہی بھی دی گئی ، پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے مسافروں کو رخصت کرتے ہوئے انہیں پھول پیش کیے ، اس موقع پر سعودی سفیر نے چیک ان کاؤنٹرز پر مسافروں کے مسائل بھی سنے اور ایئر لائن حکام کو مسافروں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کر دی ہیں ، جس کے بعد پاکستانیوں کو براہ راست مملکت آمد کی اجازت مل گئی ہے اور اب پاکستان سے سعودی عرب کیلئے براہ راست مسافر پروازیں آپریٹ ہو ں گی ، سعودی حکومت کے اس فیصلے کی وجہ سے ہزاروں ایسے سعودی اقامہ ہولڈرز پاکستانیوں کی سعودی عرب واپسی ممکن ہو گئی ہے ، جو کئی ماہ قبل پاکستان آنے کے بعد دوبارہ سعودی عرب واپس جانے سے قاصر تھے ، اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کی جانب سے بھی ردعمل دیتے ہوئے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

مشہور خبریں۔

کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود سب سے پرانے تنازعات میں سے ایک ہے، حریت کانفرنس

?️ 15 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

آزادانہ، منصفانہ انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کیلئے تیار ہے، سکندر سلطان راجا

?️ 30 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے

عدالت نے علیمہ خان، عظمیٰ خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

?️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی

صیہونی وزارت جنگ مظاہرین کے چنگل میں

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے ہزاروں باشندوں نے قیدیوں کے اہل خانہ

کورونا کی وجہ سے پنجاب حکومت نے اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا

?️ 3 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق کورونا کی صورتحال کے پیش نظر

اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر مسافروں پر نئی سفری پابندیاں عائد

?️ 7 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ اور اس کے  خطرے

لاپڈ کی صیہونی کابینہ کو بچانے کی ناکام اور یکطرفہ کوشش

?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ نے وزیراعظم

صیہونی فوج جنین سے بھاگنے پر مجبور

?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی قابض فوج اور شاباک تنظیم کے اہلکار 10 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے