🗓️
سچ خبریں: کرکٹ کے سب سے اہم ایونٹ ورلڈکپ 2023 کے لیے بھارت میں موجود متعدد پاکستانی کرکٹرز نے ایک ساتھ سوشل میڈیا پر فلسطین کے پرچم کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے غزہ کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ کئی دہائیوں سے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بمباری کے بعد 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل کے فوجی اڈوں اور بستیوں پر اچانک حملہ کیا تھا۔
اس حملے کے ردعمل میں گزشتہ 10 دنوں کے دوران اسرائیل کے جنگی طیارے غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ڈھائی ہزار سے زائد فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں سے ایک چوتھائی تعداد بچوں کی ہے۔
حال ہی میں 17 اکتوبر کو غزہ شہر کے الاہلی عرب ہسپتال پر اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 500 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، اس حملے کے بعد دنیا بھر کی نامور شخصیات شدید غم اور غصے کا بھی اظہار کیا تھا۔
تاہم اب بھارت میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فلسطین کے جھنڈے کی تصویر پوسٹ کی ہے۔
آل راؤنڈر شاداب خان، افتخار احمد، اسامہ میر نے فلسطین کے جھنڈے پوسٹ کیے۔
اس کے علاوہ محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف, عبداللہ شفیق، محمد عامر نے بھی فلسطین کے جھنڈے پوسٹ کیے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف شاندار جیت فلسطینیوں کے نام کی تھی جس پر بھارتیوں اور اسرائیل نے شدید ردعمل دیا تھا۔
محمد رضوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ اپنی شاندار اننگز غزہ کے بہن بھائیوں کے نام کرتے ہیں۔
محمد رضوان کی ٹوئٹ پر بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے آئی سی سی سے سوال کیا تھا کہ کیا کرکٹرز کو آئی سی سی ایونٹس کے دوران سیاسی اور مذہبی بیانات دینے پر پابندی نہیں ہے؟
بعدازاں آئی سی سی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ کھیل کے میدان اور آئی سی سی کے دائرہ اختیار سے باہر ہے‘۔
بعدازا 14 اکتوبر کو اہم میچ میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد اسرائیل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھارت کو جیت کی مبارک باد دی گئی اور پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
اسرائیلی حکومت کے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا کہ صیہونی ریاست اپنے دوست ملک بھارت کی کرکٹ میچ کی جیت پر خوش ہے۔
ساتھ ہی اسرائیلی حکومت کی ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ صیہونی ریاست خوش ہے کہ بھارت نے میچ میں جیت حاصل کی اور پاکستان اپنی فتح کو حماس کے نام کرنے سے محروم رہا۔
اسرائیلی حکومت کی جانب سے جس پوسٹ کو شیئر کیا گیا، اس میں ایک بھارتی کرکٹ مداح کو میچ کے دوران اسرائیل کے حق میں بینر کے ساتھ دکھایا گیا تھا۔
کرکٹ مداح نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن ہایو کی ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کی تصویر کا پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا، جس میں درج تھا کہ بھارت اپنے دوست اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔
مشہور خبریں۔
دوا اور ڈاکٹروں کے اخراجات کی فنڈنگ امریکہ کے لئے سرفہرست
🗓️ 24 فروری 2023سچ خبریں: Axios-Ipsos پول نے جمعرات کو ظاہر کیا کہ طبی بلوں
فروری
کالعدم ٹی ٹی اے کی سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ویڈیو منظرعام پر آگئی
🗓️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کالعدم تحریک طالبان افغانستان کی دہشت گردوں کے
مارچ
ہانیہ عامر کا ایوارڈ شو میں غزہ سے اظہارِ یکجہتی
🗓️ 13 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کے معروف ترین ’ہم اسٹائل ایوارڈز‘ کی تقریب
مئی
ایران جانے والے پاکستانیوں کے لئے ایک خوشخبری سامنے آگئی
🗓️ 9 دسمبر 2021چاغی(سچ خبریں) چاغی عوام کیلئے پاک ایران کے ایک نئے راستے راجئے
دسمبر
خلیج فارس تعاون کونسل اور وسطی ایشیائی ممالک کے اجلاس میں کیا ہوا؟
🗓️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: خلیج فارس تعاون کونسل اور وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان
جولائی
لاہور میں ایشیا کا سب سے بڑا جنگل لگانے کا منصوبہ
🗓️ 15 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)پنجاب وزیر اعلی کی ہدایت پر لاہور میں ایشیا کا
جولائی
پاکستان کا کشمیریوں کی ’حق خودارادیت‘ کی حمایت کا اعادہ
🗓️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی فوجیوں کی کشمیر پر غیر قانونی طور
اکتوبر
صدر زرداری سے چینی وفد کی ملاقات، ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
🗓️ 12 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری سے کراچی میں
دسمبر