پاکستانی اور ایرانی افواج کا سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کا عزم

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور بھارت نے انٹیلی جنس شیئرنگ اور دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کے خلاف موثر کارروائیوں کے ذریعے سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کی لعنت کو ختم اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے راہیں تلاش کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق دونوں ملکوں کے فوجی سربراہان کے درمیان یہ اتفاق رائے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے ایران کے دو روزے کے دوران ہوا جو آج کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔

اپنے دورے کے دوران آرمی چیف نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سمیت ایران کی عسکری قیادت سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔

دونوں اطراف کے فوجی کمانڈروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی خطے کے لیے بالعموم اور دونوں ممالک کے لیے بالخصوص مشترکہ خطرہ ہے۔

آرمی چیف نے نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ بات چیت کے دوران علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان اور ایران کے مابین دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

اس سے قبل آرمی چیف کی آمد پر ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں ملٹری ہیڈ کوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا تھا۔

دونوں اطراف کے فوجی کمانڈروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی خطے کے لیے بالعموم اور دونوں ممالک کے لیے بالخصوص مشترکہ خطرہ ہے۔

آرمی چیف نے نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ بات چیت کے دوران علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان اور ایران کے مابین دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

مشہور خبریں۔

ریشم کی چنگچی پر’تینوں موج کراواں’ کی ویڈیو وائرل

?️ 12 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اداکارہ ریشم کی حال ہی میں

عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس کی کارروائی، جیل ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

?️ 24 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی کارروائی

کیا چین نیا عالمی نظم تشکیل دے سکتا ہے؟

?️ 18 جون 2021سچ خبریں:چین اور امریکہ کے مقابلہ کے کچھ پہلو فطری طور پر

برطانیہ: فلسطینی سرزمین کو کم نہ کیا جائے

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: برطانوی حکومت کے حکام نے غزہ کی پٹی کے رہائشیوں

اسٹاک ایکسچینج میں 1132 پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس 56 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر

?️ 13 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا

کراچی: حافظ نعیم کی سندھ حکومت کے ای چالان نظام پر تنقید، انفرااسٹرکچر بہتر کرنے کا مطالبہ

?️ 2 نومبر 2025 کراچی: (سچ خبریں) جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے

کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ ، قیدیوں سے ملاقات پر پابندی

?️ 28 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) کورونا وائرس ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے

توانائی کی بچت کیلئے مارکیٹیں رات 8 بجے، شادی ہالز 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ

?️ 20 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے