حکومت نے عمران خان پر الزامات لگانے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کرنے کا اعلان کیا ہے

فواد چودہری

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 9 اور 14 پاکستان کے شہریوں کی عزت نفس محفوظ رکھنے کا حق دیتا ہے لیکن بد قسمتی سے پاکستان کے میڈیا کی جانب سے اس حق کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے. انہوں نے کہا کہ یہاں پر عام شہری کی عزت تو کیا وزیر اعظم کی عزت بھی محفوظ نہیں ہے لوگوں کی عزت نفس کو مجروح کرنے کے لیے باقاعدہ مہمات چلائی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے آنے کے بعد نجم شیٹھی نے ایک پروگرام کیا جس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے، اس کے بعدکہا گیا کہ اسلام آباد کے چیف کمشنر کو اس کے لیے تبدیل کیا گیا تاکہ بنی گالہ کی مرمت کی جائے.
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم پر یہ الزام بھی لگایا گیا کہ جہانگیر ترین عمران خان کا خرچ اٹھاتے ہیں جب ملک کے وزیر اعظم کے ذاتی مسئلوں کو ٹی وی پر لایا جاسکتا ہے تو ایک عام آدمی کے لیے کیا بات رہ جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اس ہی وجہ سے ہم نے پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قانون کی تجویز دی تھی جس کے مطابق آزاد اظہار رائے ساتھ ذمہ داری کا فرض بھی ضروری ہے.
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم روزانہ دیکھتے ہیں کہ اداروں، افواج ، عدلیہ اور دیگر کے خلاف مہم شروع کی جاتی ہے یہ سب پاکستان کی ساخت کو کمزور کرنے کے لیے کیا جارہا ہے. وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کو کرکٹ میچز جیتے میں جو انعامات ملے انہوں نے کسی لالچ کے بغیر شوکت خانم ہسپتال کے لیے وقف کیے، وزیراعظم نے اپنے ذاتی خرچ کے لیے کبھی پاکستان کے خزانے پر بوجھ نہیں ڈالا انہوں نے کہا کہ وجہیہ الدین اور نجم سیٹھی جیسے افراد کا کیا جائے نجم سیٹھی پر تین سال سے کیس چل رہا ہے لیکن انہوں نے عدالت سے اسٹے لے لیا ہے، سوال یہ ہے کہ ہمارا عدالتی نظام کیا کر رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ جب ملک کے وزیر اعظم پر اس قسم کے الزامات لگائے جاتے ہیں تو ملک کے لوگوں اعتماد اٹھ جاتا ہے، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم وجہیہ الدین احمد پر کیس فائل کر رہے ہیں فواد چوہدری نے ہائیکورٹس کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ وہ ضلعی اور صوبائی سطح خصوصی بینچز قائم کرے تاکہ اس قسم کے کیسز پر فیصلے کے جائیں. انہوں نے کہا پی ایم ڈی اے کو تجاویز پیش کی ہے کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ میڈیا تنظمیں اس قانون کی تکمیل کریں اور لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کا عمل ختم کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ہم ان ٹیلی ویژن کو بھی نوٹس دے رہے جنہوں نے الزامات کو مہم کا حصہ بنایا اور اسے نشر کیا گیا.
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے میڈیا کے لیے قوانین تشکیل دیے تھے لیکن صحافیوں نے دھرنا دے دیا، اور اب پاکستان کے شہریوں کی عزت نفس ایک طرف اور چند لوگوں کا مفاد ایک طرف ہے، اسے متوازن کرنا ہے ہم چاہتے ہیں یہ ”فیک نیوز“ کا سلسلہ جو ہاتھ سے نکل گیا ہے اس پر سخت قوانین بنائے جائیں کسی شخص کا بیان نشر کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ الزامات پر مبنی بیان چلا دیا جائے سب سے پہلے ان الزامات کی تردید کی جاتی ہے، اس لیے یہ اہم ہے کہ اس پر قانون بنایا جائے.

مشہور خبریں۔

لاہور کیلئے شہباز سپیڈ، کراچی کیلئے سلو ہو، ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ بلاول بھٹو

?️ 13 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

سپریم کورٹ: آئینی بینچ کل بیرون ملک اثاثہ رکھنے والے ارکان اسمبلی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کریگا

?️ 13 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے آئینی بینچ میں مقدمات کی

سپریم کورٹ، ہائیکورٹ ججز کو دھمکی آمیز خطوط ایک ہی جگہ سے موصول، تفتیش مختلف پہلوؤں سے جاری

?️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز

عراقی پارلیمنٹ کے نائب صدر کا اہم بیان 

?️ 22 فروری 2026 سچ خبریں:عدنان فیحان، نائب صدر عراقی پارلیمنٹ نے امریکہ اور ڈونلڈ

کیا غزہ میں "کمبی نیشن گیم” حقیقی ہو جاتی ہے؟

?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی ایکٹیوسٹ ابراہیم القطراوی نے ان دنوں غزہ پٹی کے

وفاق میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کا سیاسی تعاون پر اتفاق

?️ 12 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے

رات بھر کی کارروائی میں یوکرائن کے 93 اہداف کو تباہ کر دیا گیا: ماسکو

?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: ماسکو نے یوکرین کی مسلح افواج میں ہلاکتوں کے نئے

اسرائیلی حملوں کے بعد خلیجی خطے میں فوجی و سیاسی تناؤ میں اضافہ:روسی وزیر خارجہ

?️ 11 ستمبر 2025اسرائیلی حملوں کے بعد خلیجی خطے میں فوجی و سیاسی تناؤ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے