?️
کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی 9 رکنی آڈٹ ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سیفٹی آڈٹ کیلئے پاکستان پہنچ چکی ہے ، آڈٹ ٹیم کی سربراہی مسٹر جونجیان کررہے ہیں ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی آڈٹ ٹیم کو پری آڈٹ بریفنگ دی۔
جیو نیوز نے ایک رپورٹ میں سول ایوی ایشن ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہوابازی کے عالمی ادارے کی ٹیم پاکستان سی اے اے کے لائسنسنگ ، ایروڈروم اور فلائٹ اسٹینڈرڈ شعبوں کا آڈٹ کرے گی ، اس دوران فلائٹ سیفٹی سمیت ائیر ٹریفک کنٹرول کے شعبوں کا بھی دورہ کیا جائے گا ، اس مقصد کے لیے آڈٹ ٹیم کراچی کے جناح انٹرنشنل ائیرپورٹ ، نیو اسلام آباد ائیرپورٹ اورعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور کا جائزہ لے گی ، آڈٹ ٹیم طیارہ حادثات کی تحقیقات کرنے والے ائیر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کا دورہ بھی کرے گی۔
رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ آڈٹ ٹیم 10 دسمبر تک پاکستان سی اے اے کا سیفٹی آڈٹ کرے گی ، اس مقصد کے لیے آڈٹ ٹیم پی آئی اے کے اسلام آباد اور کراچی کے دفاتر کا بھی دورہ کرے گی ، اس دوران پی آئی اے کی فلائٹ سیفٹی مانیٹرنگ کی سہولیات اور شعبہ انجینئرنگ کا جائزہ لیا جائے گا ، آڈٹ ٹیم نجی ائی لائن سیرین ائیرکے شعبہ انجینئرنگ کا بھی دورہ کرے گی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی کی واضح مثال ہے: اٹلی کے تجزیہ کار
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: ولیو چیناپی، اطالوی مصنف اور سیاسی تجزیہ کار، کا ماننا
جون
تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 3 اپریل 2021تائیوان (سچ خبریں) تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ ہوا ہے جس کے
اپریل
انگلینڈ میں ایک بار پھر ہڑتال
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن، جسے BMA کہا جاتا ہے، نے اعلان
جولائی
امریکہ کو بحیرہ احمر کی جنگ میں بھاری قیمت ادا کرنی پڑی
?️ 17 جنوری 2025سچ خبریں: برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق غزہ
جنوری
وفاق سے رشتہ ایسا ہےکہ تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے: جسٹس منصور علی شاہ
?️ 2 جون 2024 لاہور: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور
جون
سعودی خفیہ عدالتیں
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے سیاسی قیدیوں کے خلاف مقدمے چلانے کے لیے
فروری
شرم الشیخ کی ٹرمپ کے منصوبے پر گفتگو؛ نیتن یاہو کے فریب سے لے کر حماس کے اصولی موقف پر زور دینے تک
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات آج مصر کے
اکتوبر
عدت میں نکاح کیس کب ختم گا؟جج افضل مجوکا کی زبانی
?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر
جولائی