🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیلئے آج پاکستان، چین اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس ہو رہاہے، ہماری پہلی ترجیح افغانستان کا امن ہے۔پاکستان نے اس سے پہلے بھی افغانستان میں امن و استحکام کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق خطے میں امن و استحکام کیلئے کاوشیں جاری رکھےہوئے ہیں، چین کے پاس ٹیکنالوجی اور ہمارے پاس مین پاور ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امن ہوتو چین اور پاکستان مل کر افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ہماری حکومت کی ترجیح جیو اکنامک ہے،ہم پاکستان کو تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا اکنامک کوریڈور اور گوادر پورٹ اہم کردار ادا کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ’وسط ایشیائی ریاستوں کے نئے وژن‘ پر عمل پیرا ہیں، علاقائی روابط کا فروغ اور علاقائی امن اس وژن کے دو بنیادی ستون ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل تاجک صدر اور وزیر خارجہ سے افغانستان کی صورتحال پر بات ہوئی، افغانستان میں قیام امن سےمتعلق ہماری اور تاجکستان کی سوچ میں مماثلت ہے، افغانستان میں قیام امن کو خطے کی ترقی اور استحکام کیلئے ناگزیر سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری، مودی سرکار کے یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کر چکے ہیں، بھارت کومقبوضہ کشمیر میں کیے گئےیکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنا ہوگی، وزیر اعظم نےعزم کا اعادہ کیاکہ کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی، سفارتی معاونت جاری رکھیں گے۔
خیال رہے کہ سہ فریقی اجلاس سے قبل پاکستان نے امریکا کے افغانستان سے انخلا کے بعد پیدا ہونے والے سیکیورٹی خلا کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا۔پاکستان کی جانب سے اس تشویش کا اظہار ایسے وقت پر کیا گیا جب متحارب افغان گروہوں کے مابین کامیاب مفاہمت کے پہلے سے ہی کم امکانات ہر گزرتے دن کے ساتھ مدھم ہوتے جارہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے درمیان شدید بے اعتمادی
🗓️ 25 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی ریخمین یونیورسٹی سے منسلک ہرزلیہ سینٹر کے
جون
جیل کی ہوا کھانے والے ہمارے بڑے سیاسی رہنما
🗓️ 5 اگست 2024سچ خبریں: آج پاکستان تحریک انصاف کے بانی سربراہ عمران خان کا
اگست
جولانی کا سنہری دور ختم
🗓️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: اگر اسد خاندان کی 53 سالہ حکمرانی، تاریخی بعث پارٹی
دسمبر
دوسری شادی پر بیٹے کی جانب دروازہ کھولنے پر فیروز خان کو تنقید کا سامنا
🗓️ 3 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) فیروز خان کی جانب سے دلہن کو گھر لے
جون
فلسطینیوں کا صہیونی اسپتال کے سامنے مظاہرہ
🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی قوم کے حامیوں نے صیہونی جیل میں قید فلسیطی شہری
اگست
بلاول بھٹو کا نواز شریف کے استقبال کیلئے ن لیگ کی تیاریوں پر تحفظات کا اظہار
🗓️ 8 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری
اکتوبر
عرب ممالک کا یمن کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سید حسن نصر اللہ سے رابطہ
🗓️ 16 فروری 2022سچ خبریں:عرب ممالک نے سید حسن نصر اللہ کو پیغام بھیجا ہےکہ
فروری
اسرائیلی فوج کے نائب سربراہ مستعفی
🗓️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے نائب سربراہ امیر بار
جنوری