پاور ڈویژن کی جولائی سے بجلی مزید مہنگی ہونے کی خبروں کی تردید

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاور ڈویژن کی جانب سے جولائی سے ملک میں بجلی مزید مہنگی ہونے کی خبروں کی تردید کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز پر جولائی سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے سے متعلق چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، پاور ڈویژن نے آئی ایم ایف کے ساتھ میٹنگ میں قیمتیں بڑھانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

قبل ازیں میڈیا رپورٹس میں حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو یقین دہانی کروائی ہے کہ جولائی میں سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بجلی کے اوسط ٹیرف میں 5 سے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ متوقع ہے، رواں ہفتے پاور سیکٹر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران اس حوالے سے بات چیت ہوئی، بات چیت کے دوران وزارت توانائی حکام کی جانب سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں کی بنیاد پر سالانہ بیس ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 5 سے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ ہو سکتا ہے، یہ موجودہ بنیادی ٹیرف کی بنیاد پر تقریباً 20 فیصد اضافہ بنتا ہے، تاہم آئی ایم ایف نے وزارت سے کہا ہے وہ سالانہ بیس ٹیرف میں اضافے کے لیے استعمال کیے جانے والے مفروضوں کے بارے میں مزید تفصیلات بتائے، اس سے ایسا لگتا ہے شاید آئی ایم ایف اضافے کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہے۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا تھا کہ 5 سے 7 روپے فی یونٹ متوقع اضافہ آئندہ مالی سال 2024/25ء کے لیے 1 اعشاریہ 2 ٹریلین روپے سے زیادہ کی سالانہ بجٹ سبسڈی کی بنیاد پر تھا، سبسڈی کی مقدار میں تبدیلی کی صورت میں اس کا اثر بجلی کی قیمتوں میں متوقع اضافے پر بھی پڑسکتا ہے، وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کی سبسڈی کی مد میں زیادہ سے زیادہ 920 ارب روپے دینے کا عندیہ دیا ہے تاہم اس بارے میں تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

مشہور خبریں۔

انگلینڈ میں ایک بار پھر ہڑتال

?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن، جسے BMA کہا جاتا ہے، نے اعلان

امریکہ نہیں چاہتا کہ غزہ میں خونریزی ختم ہو

?️ 10 جون 2024سچ خبریں: روس میں فلسطینی سفیر عبدالحافظ نوفل نے اپنی رائے کا اظہار

کائلی جینر کا گھر میں پرُاسرار آوازیں آنے کا انکشاف، مداح پریشان

?️ 20 دسمبر 2025 واشنگٹن: (سچ خبریں) امریکی میڈیا سٹار اور بزنس وومن کائلی جینر

حزب اللہ کا صہیونی حکومت کی جنگی کونسل کو شدید انتباہ

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے مشہور تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے حزب

اسکیننگ کے بعد واٹس ایپ پر ’ریورس امیج‘ سرچ کی بھی آزمائش

?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر ’اسکیننگ‘ کے بعد

صیہونی ریاست کا محورِ مقاومت کے خلاف نیا اور خطرناک ہتھیار

?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:حالیہ مہینوں کے واقعات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ صیہونی ریاست

پہلگام حملے کی تحقیقات میں نیا انکشاف

?️ 24 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی

اردن میں دنیا کا سب سے بڑا امریکی سفارت خانہ

?️ 1 اگست 2022سچ خبریں:   بعض مغربی سفارتی ذرائع نے امریکی ذرائع کے حوالے سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے