?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق اپیلوں پر سماعت میں جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ ’پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تو ملٹری ٹرائل کیوں نہیں ہوا؟ پارلیمنٹ سب سے سپریم ہے، کیا پارلیمنٹ خود پر حملہ توہین نہیں سمجھتی؟
ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ 9 مئی کا جرم تو ہوا ہے، عدالتی فیصلے میں اس جرم پر کلین چٹ نہیں دی گئی، مگرسوال ٹرائل کا ہے کہ ٹرائل کہاں ہوگا؟ 21 ویں ترمیم میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتوں کے کیسز آرمی کورٹ میں نہیں چلیں گے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس میں کہا کہ جرائم قانون کی کتاب میں لکھے ہیں، اگرجرم آرمی ایکٹ میں فٹ ہوگا تو ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہوگا۔
دوران سماعت خواجہ حارث نے دلائل میں بتایا کہ آرمی ایکٹ اور رولز میں فیئر ٹرائل کا مکمل پروسیجر فراہم کیا گیا ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ 21 ویں ترمیم میں فیصلے کی اکثریت کیا تھی جس پر خواجہ حارث نے بتایا کہ 21 ویں ترمیم کا اکثریتی فیصلہ 8 ججز کا ہے، اکثریتی ججز نے اپنے اپنے انداز سے ترمیم کو برقرار رکھا۔
جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا 21 ویں ترمیم کیس میں کسی جج نے ایف بی علی کیس پر جوڈیشل نظر ثانی کی رائے دی؟ وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ کسی جج نے نہیں کہا کہ ایف بی علی فیصلے کا جوڈیشل ریویو ہونا چاہیے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے مزید کہا کہ فیصلے میں اٹارنی جنرل کے حوالے سے لکھا ہے کہ کیس کو 9 مئی کے تناظر میں دیکھا جائے۔
سماعت کے دوران خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ سیاسی سرگرمی کی ایک حد ہوتی ہے، ریاستی املاک پر حملہ، ریاست کی سیکیورٹی توڑنا سیاسی سرگرمی نہیں۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنا جرم ہے، کورکمانڈر لاہور کا گھر جلایا گیا، ایک دن ایک ہی وقت مختلف جگہوں پرحملے ہوئے، ماضی میں لوگ شراب خانوں یا گورنر ہاوس پر احتجاج کرتے تھے، پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ مختلف شہروں میں ایک وقت حملے ہوئے، جرم سے انکار نہیں ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے جوابی ریمارکس میں کہا کہ پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تو ملٹری ٹرائل کیوں نہ ہوا، پارلیمنٹ سب سے سپریم ہے، کیا پارلیمنٹ خود پر حملہ توہین نہیں سمجھتی۔
بعد ازاں کیس کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔
مشہور خبریں۔
کیا حماس اسرائیل کو شکست دے دے گی؟ صہیونی میڈیا کی زبانی
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے غزہ کی پٹی کی صورت حال کا
مارچ
بھارتی حکومت نے مذہبی اور سماجی کارکن ہونے کی وجہ سے کشمیری مسلمان کو نوکری سے نکال دیا
?️ 2 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو انتقام
مئی
غزہ کے 18 ہسپتال بند، صحت کا نظام مکمل طور پر تباہ
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: ڈاکٹر منیر البرش، غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل،
اپریل
گوگل میں نئے فیچرز شامل، اب سوتے ہوئے بھی دیکھے گا
?️ 18 مارچ 2021نیویارک (سچ خبریں)وقت کے ساتھ ساتھ گوگل نے خود کو بہت تبدیل
مارچ
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے ایک غیر متوقع اقدام
اکتوبر
کبریٰ خان کی جانب سے شادی سے متعلق اہم خیالات کا اظہار
?️ 27 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان نے شادی سے
جولائی
ایران امریکہ مذکرات کے بارے میں امریکی مذاکرات کار کا اظہار خیال
?️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی مذاکرات کار نے انکشاف کیا کہ ایران سے ممکنہ
اپریل
سپریم کورٹ کا پنجاب انتخابات کیس اور ریویو ایکٹ کے خلاف درخواستیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ
?️ 7 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کرانے کے فیصلے
جون