ٹی ایل پی کے فنانسرز پر دہشتگردی کے پرچے کٹیں گے، 3800 معاونین کی نشاندہی کرلی، عظمیٰ بخاری

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی مالی مدد کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج ہوں گے، 3800 معاونین کی نشاندہی کرلی، خادم حسین رضوی کی قبر کہیں منتقل نہیں کی جارہی، مگر قبر کا استعمال کرتے ہوئے چندہ اکٹھا کرنے اور اشتعال انگیزی کے لیے مجمع اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

لاہور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ٹی ایل پی کے احتجاج کے دوران لاشوں کا پروپیگنڈا کیا گیا، مریدکے واقعے میں 3 شہری شہید ہوئے جو راہ گیر تھے جبکہ 45 افراد زخمی ہوئے جبکہ پرتشدد احتجاج کے دوران 110 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ احتجاج کے دوران ستھرا پنجاب کی گاڑیوں سمیت پولیس موبائلز اور ریسکیو گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا، اینٹوں سے بھری ٹرالیاں ان کےساتھ چل رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کی مالی مدد کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج ہوں گے، 3800 معاونین کی نشاندہی کرلی، حیرت ہوئی کہ ٹی ایل پی کی مالی مدد کرنے والوں میں بڑے بڑے نام اور پڑھے لکھے لوگ بھی شامل تھے۔

انہوں نے بتایا کہ سعد رضوی کے گھر سے ایک کلو 920گرام سونا، 898گرام چاندی، 69 برانڈڈ گھڑیاں، سونے کے کنگن، 12بریسلیٹ، سونے کے ہار، چاندی کے تاج، انگوٹھیاں اور 50 ہزار بھارتی روپے برآمد ہوئے، انہوں نے کہا کہ سعد رضوی کے 91 بینک اکاؤنٹس تھے جنہیں سربمہر کیا جاچکا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کوئی مسلمان کسی مسجد کو شہید کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، مگر ان مساجد کا انتظام اہل سنت کے معتدل علما کے حوالے کیا جائے گا، انہوں نے واضح کیا کہ خادم حسین رضوی کی قبر کہیں منتقل نہیں کی جارہی، مگر قبر کا استعمال کرتے ہوئے چندہ اکٹھا کرنے اور اشتعال انگیزی کے لیے مجمع اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ٹی ایل پی کی 330 مساجد کا انتظام حکومت نے سنبھال لیا ہے، یہ مساجد اذان اور نماز کے لیے کھلی رہیں گی، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے، تمام مسالک سے درخواست ہے لاؤڈ اسپیکر کو اذان اور مساجد کو صرف نماز کے لیے استعمال کیا جائے، باقی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ ٹی ایل پی کے 223 مدارس کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی ہے، یہ مدارس بہت جلد کھول دیے جائیں گے، سوائے چند ایسے مدارس کہ جن کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس سخت رپورٹس موجود ہیں، ان مدارس کو جلد اہلسنت والجماعت کے علمائے کرام کے حوالے کردیا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا کی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ جو بچے پکڑے جاتے ہیں ان کے والدین دہائیاں دیتے ہیں، میری گزارش ہے کہ پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے بچوں پر نظر رکھیں، آپ کے بچے کسی کا ایندھن بننے کے لیے دنیا میں نہیں آئے، آپ کے بچوں کو بھی تعلیم اور ترقی ملنی چاہیے۔

انہوں نے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کو متنبہ کیا کہ ان کے خلاف دہشت گردی کے پرچے بنیں گے، ان کا پولیس ریکارڈ ہوگا، انہیں کہیں داخلہ ملے گا اور نہ کوئی ویزا مل سکے گا، اور نہ یہ ملک کے اندر کوئی سہولت حاصل کرپائیں گے، انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو ان تکالیف سے بچائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی ریکارڈ پر آئی ہے کہ ٹی ایل پی کے 6 مدارس حکومتی پراپرٹی میں بنے ہوئے تھے، انہوں نے کہاکہ ان مقدمات کی پیروی کے لیے اسپیشل پراسیکیوشن سیل تشکیل دیا جاچکا ہے، ان مقدمات سے انتہائی سختی کے ساتھ سائنسی طریقے سے نمٹا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری نے سعد رضوی اور ان کے بھائی کا نام لیے بغیر کہا کہ کہا گیا کہ دونوں بھائیوں کو ماردیا گیا ہے، انہیں گولیاں لگی ہیں اور وہ زخمی ہیں، لیکن ایسا قطعی کچھ نہیں ہے، دونوں بھائی کو ٹریس کیا جارہا ہے، آج نہیں تو کل وہ قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کو پنجاب کابینہ کا ٹی ایل پی پر پابندی کی تجویز بھجوائی جاچکی ہے جس پر ایک دو دن میں فیصلہ آجائے گا، جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر اصل روح کے ساتھ عملدرآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کریک ڈاؤن کے سلسلے میں ٹی ایل پی کو 3 درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے اور دوسرے درجے میں ان کی قیادت شامل ہے جبکہ تیسرے درجے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر اشتعال انگیزی کے ذریعے لوگوں کو باہر آنے کے لیے اکساتے ہیں، ان تمام کے خلاف کریک ڈاؤن ہورہا ہے اور ریاست اور حکومت ان کے ساتھ سختی سے نمٹ رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو پر ایران کے حملوں کا خوف طاری 

?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا کہ ایران کے

اسرائیل قیدیوں کو رہا کرنے میں ناکام 

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: قسام بٹالین کے فوجی اطلاعاتی مرکز نے غزہ کی پٹی میں

مصر کا ایران و چین کی طرف رجحان: وقتی تدبیر یا اسٹریٹجک فیصلہ؟؛عطوان کی  زبانی

?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے مصر کے ایران اور

ہیرس کا انتخاب میں ناکامی کے بعد پہلا خطاب

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:ہیرس نے ٹرمپ کے ہاتھوں شکست کے بعد چند لمحے قبل

صدرمملکت نے پاکستان کی ترقی میں مزدوروں کی خدمات کو سراہا

?️ 1 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی کی ترقی

شہید سلیمانی امت اسلامیہ کا وہ شیر ہے جسے تاریخ یاد رکھے گی: یمنی وزیر خارجہ

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ

ترکیہ کی بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کے مؤقف کی تائید

?️ 4 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چین کے بعد برادر اسلامی ملک ترکیہ نے

راج کندرا سے شلپا شیٹی کی  جلد طلاق سے متعلق اہم  پیشگوئی

?️ 18 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) کمال راشد خان نے بالی ووڈ کی نامور اداکارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے