?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی ثالثی کی تجویزنے امن کا دروازہ کھولا، بھارت نے انکار کر کےخود بند کیا، بھارت کا امن سے انکار، جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔
یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اذان کے احترام میں گولیوں کا سامنا کرنے والے 22 کشمیری شہدا کی قربانی کو سلام، خون کانذرانہ پیش کرنےوالےبہادرکشمیریوں کوخراج عقیدت پیش کرتےہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ 13جولائی1931 زبان بند کرنے والے نظام کےخلاف حریتِ ضمیرکی پہلی گھنٹی تھی، ڈوگرہ راج کی بندوقیں اور بھارتی ریاست کا تشدد ایک ہی ظلم کی مختلف شکلیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں مزاحمت کو ریاستی طاقت سےکچلنا انسانی وقارکی تضحیک ہے، مودی سرکاربھی ڈوگرہ راج کی طرح کشمیریوں کیخلاف ظالمانہ اقدامات کررہی ہے۔
محسن نقوی نے کہاکہ ٹرمپ کی ثالثی کی تجویزنےامن کادروازہ کھولا،بھارت نے انکار کر کے خود بند کیا، بھارت کا امن سے انکار، جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ شہدا کے لہو سے اٹھنے والی آزادی کی پکار کو بندوق، قید یا کرفیو سے دبایا نہیں جاسکتا، کشمیریوں کی یہ پکار نسلوں تک زندہ رہے گی، پاکستان کشمیریوں کےحقِ آزادی کا محافظ بھی ہے، علمبردار بھی،ضامن بھی۔
واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہدا منا رہے ہیں، 12 جولائی 1931 کو مقبوضہ کشمیر کے ڈوگرہ حکمران کی فوج نے سری نگر جیل کے باہر آزادی کے حق میں مظاہرے کے دوران اذان دینے والے کشمیریوں پر فائرنگ کردی تھی۔
ایک کے بعد ایک کشمیری شہید ہوتا گیا مگر اذان نہ روکی جاسکی اور جب اذان ختم ہوئی تو 22 کشمیری اپنی جانیں نثار کرچکے تھے، اس دن کی یاد میں کشمیری دنیا بھر میں 12 جولائی کو یوم شہدا مناتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ میں امریکہ نے اب تک صیہونی حکومت کی کتنی مالی امداد اور اسلحہ جاتی امداد کی ہے؟
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے خلاف صیہونی حکومت
اپریل
ٹیکساس فائرنگ کے واقعے میں پولیس کی غفلت
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: 18 سالہ بندوق بردار سے نمٹنے کے لیے کوئی مسلح
مئی
شامی شہریوں کے ہاتھوں امریکی فوجی قافلہ واپس جانے پر مجبور
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:شام کے صوبے الحسکہ کے شہریوں نےقابض امریکی فوجی قافلہ کو
فروری
قابضین کے لیے سیاہ دن انتظار کر رہے ہیں: فلسطینی استقامت
?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:فلسطینی استقامتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے صیہونی غاصبوں اور پناہ
مئی
نوجوان فلسطینی صہیونی فوجیوں کی گولی کا نشانہ بنا
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے آج بدھ کی صبح
ستمبر
ترقیاتی پیکج سے سندھ کے نوجوانوں کو فائدہ ہوگا:اسد عمر
?️ 16 اپریل 2021سکھر(سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ترقیاتی پیکج میں
اپریل
ماسکو میں کار بم دھماکہ؛ روسی اعلیٰ فوجی افسر جاں بحق
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:مشرقی ماسکو کے علاقے بالاشیخا میں ایک بم نصب کار کے
اپریل
پاکستان کی مقبوضہ کشمیر 4 کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت
?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بھارتی افواج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں 4کشمیریوں کے
نومبر