?️
ووٹوں کی خرید و فروخت کو روکنا الیکشن کا کام ہے
اسلام آباد(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ صدارتی ریفرنس پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ہارس ٹریڈنگ اور ووٹوں کی خرید وفروخت کو روکنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں لارجر بینچ نے صدارتی ریفرنس کی سماعت کی۔
دوران سماعت درخواست گزار سینیٹر رضا ربانی نے دلائل دیے کہ حکومت نے آئینی ترمیمی بل لانے کا فیصلہ کرلیا ہے اس لیے آئینی ترمیمی بل پیش ہونے تک عدالت اس ریفرنس کی سماعت روک دے تاکہ دو ادارے مد مقابل نہ ہوں۔
جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ ریفرنس پرجواب دینے کے سو راستے ہوسکتے ہیں، ایک راستہ ہے کہ آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں، دوسرا راستہ ہے کہ آئینی ترمیم کرنا ہوگی اور دونوں صورتوں میں عدالت اور پارلیمان آمنے سامنے کیسے ہوں گئے؟انہوں نے مزید ریمارکس دیے کہ آئینی ترمیم پیش ہو یا نہ ہو، عدالت کو تشریح کا اختیار حاصل ہے۔
اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ بل پارلیمنٹ میں ہوتے ہوئے بھی عدالت ریفرنس پررائے دے سکتی ہے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ ہارس ٹریڈنگ اور ووٹوں کی خریدو فروخت روکنا الیکشن کمیشن کا کام ہے اور عام انتخابات کے ووٹ بھی الیکشن کمیشن دھاندلی کے الزامات پر کھولتا ہے۔
انہوں نے مزید ریمارکس دیے کہ ووٹ فروخت کرنے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ ثابت کرنا ہوگا کہ پارٹی کےخلاف ووٹ دینے والے نے ضمیر بیچا کیا آئین کی تشریح کرنا عدالت کا کام نہیں؟جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ماضی میں پارٹی پالیسی کےخلاف ووٹ دینے والے 20 لوگ سامنے آئے۔
درخواست گزار سینیٹر رضا ربانی نے کہا حکومت نے آئینی ترمیمی بل اسی حوالے سے لانے کا فیصلہ کر لیا ہےاس ریفرنس کو چلانا ایک مسئلے کے بیک وقت دو حل تلاش کرنے کے مترادف ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترمیمی بل پیش ہونے تک عدالت اس ریفرنس کی سماعت روک دے تاکہ دو ادارے مد مقابل نہ ہوں اور قانون سازی پارلیمینت کا کام ہے اور آئین کی تشریح عدالت کا اختیار ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ آئینی ترمیم پیش ہو یا نہ ہو عدالت کو تشریح کا اختیار حاصل ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 23 دسمبر کو صدر مملکت کی منظوری کے بعد سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کر دیا تھا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس بھجوانے کی وزیرِ اعظم کی تجویز کی منظوری دی اور ریفرنس پر دستخط کیے تھے۔
عدالت عظمیٰ میں دائر ریفرنس میں صدر مملکت نے وزیر اعظم کی تجویز پر سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کی تجویز مانگی ہے۔ریفرنس میں مؤقف اپنایا گیا کہ آئینی ترمیم کے بغیر الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرنے کے لیے رائے دی جائے۔


مشہور خبریں۔
مخالفین جانتے ہیں شفاف الیکشن ہوئے تو ہار جائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی
?️ 29 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین
دسمبر
ممنوعہ فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کردیے
?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شوکاز
مارچ
جمیل احمد گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کر دیا گیا۔
?️ 19 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے جمیل احمد کو 5 سال کے
اگست
ٹرمپ: ایک دن دھمکی، ایک دن پسپائی
?️ 19 مئی 2026سچ خبرین: جہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف "بہت بڑے” حملے
مئی
پولیس نے حلیم عادل کے خلاف چارج شیٹ پیش کر دی
?️ 27 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما اور
مارچ
حماس کے بارے میں ہماری پالیسیاں غلط تھیں:صہیونی فوج کے سربراہ کا اعتراف
?️ 7 دسمبر 2025 حماس کے بارے میں ہماری پالیسیاں غلط تھیں:صہیونی فوج کے سربراہ
دسمبر
پی ڈی ایم کے تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں: یوسف رضا گیلانی
?️ 13 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر
فروری
مزاحمتی تحریک کی نفسیاتی جنگ/صیہونیوں کا سوال: راکٹ کب فائر کیے جائیں گے؟
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:سرایا القدس کے تین اہم ترین کمانڈروں کے قتل پر جذباتی
مئی