?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) ممتاز سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو مزید وقت ضائع کیے بغیر فوری وطن واپسی کا مشورہ دیا ہے۔
نواز شریف گزشتہ تین سالوں سے طبی بنیادوں پر خود ساختی جلا وطنی اختیار کیے ہوئے ہیں اور رپورٹس کے مطابق پیر کو وہ اپنی بیٹی مریم نواز اور دیگر اہلخانہ کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے یورپ روانہ ہو گئے ہیں۔
جاوید ہاشمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو مزید وقت ضائع کیے بغیر وطن واپس آنا چاہیے، کسی کو اسٹیبلشمنٹ کے سامنے کھڑا ہو کر ملک کے لیے قربانی دینی چاہیے۔
انہوں نے سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کے مبینہ کردار پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک کی خاطر اسٹیبلشمنٹ کو خود کو سیاست سے الگ کر لینا چاہیے، جس دن عوام کے ووٹ سے صحیح معنوں میں حکومت قائم ہوگئی اس دن یہ ملک ترقی کرنے لگے گا، یہ طے شدہ حقیقت ہے کہ اسٹیبلشمنٹ حکومت بناتی اور توڑتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف حکومت بھی اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے بنائی گئی۔ انہوں نے توشہ خانہ سے تحائف لینے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صدور، سابق وزرائے اعظم اور دیگر کو توشہ خانہ سے تحائف لینے کی ضرورت کیوں محسوس ہوتی ہے، توشہ خانہ سے تحائف لینے والوں کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کا حصہ رہنے والے سابق رہنما نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ہی عمران خان کو اقتدار میں لے کر آئی اور پھر اقتدار واپس لے لیا، نواز شریف اور عمران خان دونوں نے اسٹیبلشمنٹ سے ٹکر لی لیکن ایک سیاستدان کو اپنا کردار بھی مضبوط کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان سے کوئی مسئلہ نہیں تھا، وہ عمران خان کی پارٹی کا حصہ بنے تھے لیکن بعد میں پی ٹی آئی چیئرمین اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی بن گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
قسام کے مجاہدین صیہونیوں کے لیے موت کے فرشتے
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوجیوں کے قسام فورسز کے چنگل میں پھسنے اور
نومبر
بلوچستان: کوئٹہ اور شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی اسپانسرڈ 18 دہشتگرد ہلاک
?️ 1 اکتوبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 18 دہشت
اکتوبر
بڈگام :سمسان گاﺅں کے لوگ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات سے دوچار
?️ 11 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع بڈگام کے
جولائی
2867 عراقی ایزدی اب بھی داعش کی قید میں
?️ 1 جون 2022سچ خبریں: عراق میں لاپتہ ایزدیوں کی بازیابی کے دفتر کے
جون
ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں پہلا دن؛ اہم فیصلے اور بیانات
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اپنی واپسی کے
جنوری
یوکرین کی پیش رفت | ٹرمپ نے روس سے نمٹنے کے لیے اچانک حکمت عملی تبدیل کر دی
?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ کی روس سے لڑائی کو فوری طور پر ختم
اکتوبر
سعودی حکومت کے مخالفین میدان میں آنے والے ہیں:امریکی میڈیا کا انتباہ
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے سعودی ولی عہد کی آمرانہ پالیسیوں اور
جنوری
’آزاد آئینی ادارہ ہے‘، الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت کرلی
?️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کی قائمہ
ستمبر