وفاقی کابینہ کا اجلاس

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق قرار داد منظور کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

جہاں کابینہ ارکان نے آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ہونے والے معاہدے پر وزیر اعظم شہباز شریف مبارک باد دی، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کرے آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری معاہدہ ہو۔

معلوم ہوا ہے کہ کابینہ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران اتحادی جماعتوں سمیت وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نے متفقہ طور پر فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے تاریخی قرار دیا اور کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین کی بالادستی قائم ہوگی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر کی تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ کیخلاف از خود نوٹس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے ، 86 صفحات پر مشتمل سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریر کیا، فیصلے کا آغاز سورہ الشعراء سے کیا گیا ہے جب کہ سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلہ میں ڈپٹی سپیکر کی تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کا فیصلہ غیر آئینی قرار دیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حکم غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جاتا ہے، چیف جسٹس پاکستان کے گھر پر ہونے والے اجلاس میں 12 ججز نے از خود نوٹس کی سفارش کی، سپریم کورٹ نے آئین کو مقدم رکھنے اور اسکے تحفظ کیلئے سپیکر رولنگ پر از خود نوٹس لیا، ڈپٹی سپیکر کے غیر آئینی اقدام کی وجہ سے سپریم کورٹ متحرک ہوئی، ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کی وجہ سے وزیراعظم ایڈوائس اور صدر مملکت نے اسمبلی توڑی، ڈپٹی سپیکر رولنگ، وزیراعظم ایڈوائس اور صدر کے اقدامات کی وجہ سے اپوزیشن اور عوام کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوئے۔

فیصلے میں قرار دیا گیا کہ تحریک انصاف کے وکیل کے مطابق مراسلے کے تحت حکومت گرانے کی دھمکی دی گئی، مبینہ بیرونی مراسلہ ایک خفیہ سفارتی دستاویز ہے، سفارتی تعلقات کے پیش نظر عدالت مراسلے سے متعلق کوئی حکم نہیں دے سکتی، مبینہ بیرونی مراسلے کا مکمل متن عدالت کو دکھایا بھی نہیں گیا، مراسلے کا کچھ حصہ بطور دلائل سپریم کورٹ کے سامنے رکھا گیا ، عدالتیں مصدقہ حقائق کی بنیاد پر فیصلہ کرتی ہیں نہ کہ قیاس آرائیوں پر، سفارتی مراسلے سے متعلق فیصلہ کرنا ایگزیکٹیو کا کام ہے۔

مشہور خبریں۔

چہلم امام حسینؑ کے موقع پر سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

?️ 16 ستمبر 2022 کراچی: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ سندھ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی تقریر لکھنے کا ٹاسک دیا اور خود وفد کا حصہ بنایا، شمع جونیجو

?️ 28 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی وفد کے ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل

بلوچستان میں بم حملے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید

?️ 26 ستمبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں فرنٹیئر کور

بغیر پوچھے بننے والا 15 ممالک کا بادشاہ

?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی بادشاہ چارلس III کی سرکاری طور پر تاجپوشی کی تقریب

یمن کا سویڈن کو دندان شکن جواب

?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن میں قرآن پاک کی جاری بے حرمتی کے ردعمل

غزہ جنگ پر معاہدے کے لیے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا باقی

?️ 14 فروری 2024سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے حکام اور باخبر ذرائع کے حوالے

اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، درجنوں فلسطینی طلبہ کو گرفتار کرلیا

?️ 16 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی فوج نے تازہ ترین دہشت گردی کی

صہیونی فوج کو کریش اسکوائر پر حزب اللہ کے ساتھ تصادم پر گہری تشویش

?️ 9 جون 2022سچ خبریں: بیروت اور تل ابیب کے درمیان کشیدگی کے سائے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے