?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ وفاقی کابینہ سے ایف بی آر کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی منظوری جبکہ پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ 31 دسمبر 2022 تک ہوگی۔ ادھر وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے بھارت سے سبزیاں خریدنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس ہوا،سینیٹر پلوشہ خان نے اجلاس میں بھارت سے سبزیوں کی درآمد کا معاملہ اٹھا دیا۔
انہوں نے پوچھا کہ وزارت تجارت بھارت سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے پر غور کررہی ہے؟وزیر خزانہ کہہ رہے کہ نجی کمپنیاں بھارت سے درآمد کی تجویز دے رہی ہیں۔ وفاقی وزیر تحارت نوید قمر نے وضاحت کر تے ہوئے کہا کہ بھارت سے سبزیاں درآمد کی اب تک اجازت نہیں دی گئی،بھارت سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے،بھارت سے سبزیاں درآمد کا فیصلہ بھی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ ایران اور افغانستان سے درآمد بھی نجی کمپنیوں کے ذریعے ہوگی،حکومت سہولت کار کا کردار ادا کرے گی۔ سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے،سیلاب سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچااور نئی فصل پانی کے کھڑا ہونے سے کاشت نہیں ہوسکتی،سیلاب سے زرعی شعبہ متاثرہ ہوا آئندہ ماہ ہمیں خوراک کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت حزب اللہ کے ڈرونز کی نگرانی کیسے کر رہی ہے؟
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن نے رپورٹ دی ہے کہ اس
اکتوبر
پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی
?️ 22 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے ناراض رہنما سردار لطیف کھوسہ
ستمبر
موساد کے دو سابق عہددار بھی قطر گیٹ کیس میں شامل
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے "قطر گیٹ” نامی کیس میں نئی پیشرفت کی
مئی
وزیر اعظم آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے
?️ 9 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج فیصل آباد کا
فروری
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکمنامہ جاری
?️ 22 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے
اکتوبر
شام کے واقعات امریکی اور صہیونی سازشوں کا نتیجہ
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر امام خامنہ ای سے آج 21
دسمبر
چین کے صدر کے دورہ روس پر امریکہ کا ردعمل
?️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے پیر کے روز اعلان کیا
مارچ
براڈ شیٹ کمیشن نے لیادفتر شرعی عدالت اسلام آباد میں قائم کرنے کا فیصلہ
?️ 3 فروری 2021براڈ شیٹ کمیشن نے اپنے دفتر شرعی عدالت کو اسلام آباد میں
فروری