وفاقی کابینہ نے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی  نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ وفاقی کابینہ سے ایف بی آر کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی منظوری جبکہ پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ 31 دسمبر 2022 تک ہوگی۔ ادھر وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے بھارت سے سبزیاں خریدنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس ہوا،سینیٹر پلوشہ خان نے اجلاس میں بھارت سے سبزیوں کی درآمد کا معاملہ اٹھا دیا۔

انہوں نے پوچھا کہ وزارت تجارت بھارت سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے پر غور کررہی ہے؟وزیر خزانہ کہہ رہے کہ نجی کمپنیاں بھارت سے درآمد کی تجویز دے رہی ہیں۔ وفاقی وزیر تحارت نوید قمر نے وضاحت کر تے ہوئے کہا کہ بھارت سے سبزیاں درآمد کی اب تک اجازت نہیں دی گئی،بھارت سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے،بھارت سے سبزیاں درآمد کا فیصلہ بھی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ ایران اور افغانستان سے درآمد بھی نجی کمپنیوں کے ذریعے ہوگی،حکومت سہولت کار کا کردار ادا کرے گی۔ سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے،سیلاب سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچااور نئی فصل پانی کے کھڑا ہونے سے کاشت نہیں ہوسکتی،سیلاب سے زرعی شعبہ متاثرہ ہوا آئندہ ماہ ہمیں خوراک کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

داعش کی خراسان شاخ کا سرغنہ زندہ ہے یا مردہ؟!

?️ 10 جون 2023سچ خبریں:کچھ ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ داعش کی خراسان شاخ

حکومت سندھ بچوں کی صحت سےمتعلق انقلابی اقدامات کر رہی ہے، بلاول بھٹو

?️ 13 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے

یوکرائن کا روس کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:یوکرائن کے صدر کا کہنا ہے کہ انھوں نے اقوام متحدہ

امارات؛ صیہونی توسیع طلبی کا مرکز

?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے صیہونی لیکوڈ پارٹی کی بین الاقوامی کانفرنس

عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، بیٹوں سے بات کی اجازت بھی نہیں، جمائما گولڈ اسمتھ

?️ 16 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران

امید ہے افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی:آرمی چیف

?️ 21 اگست 2021 راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے

یوکرین کے ہتھیار غائب ہونے پر صیہونی حکومت کو تشویش

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:نیوز ویک کے مطابق یہ وہ چیز ہے جس کی ماہرین

گزشتہ 3 برسوں کے دوران خواتین ووٹرز کے اندراج میں نمایاں اضافہ

?️ 10 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ تین برسوں کے دوران خواتین ووٹرز کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے