وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریاں کر دی گئیں

وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریاں کر دی گئیں

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، نئی تقرریاں کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ، عثمان ڈار دوبارہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائےیوتھ افیئرز اور ، وقار مسعود وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ و ریونیو مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریاں کردیں گئیں ، کابینہ ڈویژن نے تینوں نوٹی فکیشن جاری کردئیے ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ، عثمان ڈار دوبارہ وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائےیوتھ افیئرز مقرر کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود کا عہدہ تبدیل کر دیا گیا، وقار مسعود وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ و ریونیو مقرر کیا گیا ہے ، ڈاکٹر وقار مسعود اس سےقبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی ریونیو تھے۔اس سے قبل ایوان صدر اسلام آباد میں وزیرمملکت فرخ حبیب کی تقریب حلف برداری ہوئی ، جس میں صدرمملکت عارف علوی نے فرخ حبیب سے حلف لیا تھا۔

واضح رہے فرخ حبیب تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں اور میڈیا پر اپنی جماعت کی نمائندگی کرتے نظر آتے ہیں، وہ طلبہ تنظیم انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن  (آئی ایس ایف) کے صدر بھی رہے ہیں جبکہ 2018 میں رکن قومی اسمبلی فیصل آباد سے منتخب ہوئے تھے۔

مشہور خبریں۔

یمن دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہوں میں سے ایک کو کنٹرول کرتا ہے: اسرائیل ہیوم

?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے اعتراف کیا ہے کہ یمنی

روس نے ہمارے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تو جواب دیں گے:امریکہ

?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک عہدہ دار نے کہا کہ اگر روس

 بھارت میں مسلم کش فسادات

?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:بھارتی چار ریاستوں مدھیہ پردیش، گجرات،جھاڑکھنڈ اورمغربی بنگال میں ہندو انتہاپسندوں

روس نے فلسطین میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں اہم بیان جاری کردیا

?️ 12 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے فلسطین میں ہونے والے انتخابات کے بارے

ایوب آفریدی کے اثاثوں سے متعلق اہم انکشاف

?️ 23 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر ایوب آفریدی  کے اثاثوں سے

گھڑدوڑ کی جگہ خواتین کے جلوے بنے توجہ کا مرکز

?️ 23 فروری 2021ریاض {سچ خبریں} دنیا میں متعدد کھیل ہیں جن کا کسی نہ

ایرانی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جوا ب دینے کے لیے تیار ہیں:ایرانی صدر

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے سپاہ پاسداران جانب سے پیغمبر

غزہ سے متعلق ٹرمپ کے منصوبے پر الجولانی کا ردعمل

?️ 11 فروری 2025 سچ خبریں:شام پر قابض دہشت گردوں کے رہنما احمد الشرع نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے