🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)نئی حکومت میں شامل اتحادیوں کے مطالبات اور وزیراعظم شہبازشریف کی مشکلات کی فہرست طویل ہوگئی ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے لیے آئینی عہدے ، وفاقی کابینہ اور صوبوں کے معاملات درد سر بن گئے۔
ن لیگ کے تمام اتحادیوں کی مطالبات کی فہرست طویل ہوگئی ، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اتحادیوں کی بڑی خواہشات سامنے آئی ہیں جہاں پاکستان پیپلز پارٹی آصف زرداری اور جے یو آئی ف فضل الرحمان کوصدر بنانے پر بضد ہیں تو وہیں خیبرپختونخوا میں گورنر کی نشست کے لیے اے این پی اور جے یو آئی ف آمنے سامنے ہیں جب کہ بلوچستان میں گورنراور وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر بھی اتحادیوں میں تقسیم دکھائی دے رہی ہے۔
ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے بی اے پی ، بی این پی اور جے یو آئی ف نے گورنر بلوچستان کا عہدہ لینے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کو اپنی خواہش سے آگاہ کردیا ہے ، بی این پی اس وقت بی اے پی اور جے یو آئی ف کے مطالبات کی حامی نہیں ہے ، اس لیے جب صوبائی حکومت تبدیل ہوئی تو بی این پی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہوگی جب کہ جے یو آئی ف اور بی اے پی بلوچستان کی وزارت اعلیٰ بی این پی کو نہیں دینا چاہتیں ، اس لئے جے یو آئی ف اوربی اے پی جام کمال گروپ سے رابطہ کیا اور بلوچستان میں عدم اعتماد پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بی اے پی جام کمال گروپ کو عوامی نیشنل پارٹی کی حمایت حاصل ہیں ، بی اے پی جام کما ل گروپ نے قدوس بزنجو کو نکالنے کے لیے جے یو آئی ف سے مدد مانگی ہے ، جس کے بعد بی اے پی اور جے یو آئی ف کے رابطوں میں تیزی آچکی ہے جب کہ مولانا فضل الرحمان اور جام کمال کے بلوچستان میں پی ٹی آئی کے ناراض گروپ سے بھی رابطے ہوہئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونی سعودی دوستی میں درپیش رکاوٹیں
🗓️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ تھنک ٹینک نے سعودی عرب اور صیہونی حکومت
جولائی
ہتھیاروں کی سب سے بڑی امریکی کمپنی پر سائبر حملہ
🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں:ایک روسی ہیکنگ گروپ نے اعلان کیا کہ اس نے یوکرین
اگست
‘Election was rigged’ says opposition, police confirm three dead
🗓️ 18 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
اگست
لاہور ہائیکورٹ: ’عمران ریاض کیس میں جو نمبرز استعمال ہوئے وہ افغانستان کے ہیں‘
🗓️ 30 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض بازیابی کیس کی
مئی
حیفا پر خوفناک حملے کا منظر نامہ
🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ مقبوضہ حیفا پر کسی
اگست
امریکیوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ ایماندار یا قابل اعتماد نہیں
🗓️ 21 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت صدارت کا آغاز
فروری
غزہ کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی تباہی، زخمیوں پر موت کا گہرا سایہ
🗓️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی
اپریل
حکومت اپوزیش کے بجاے عوامی مشکلات پر توجہ دے: مریم اورنگزیب
🗓️ 17 جنوری 2021حکومت اپوزیش کے بجاے عوامی مشکلات پر توجہ دے: مریم اورنگزیب لاہور
جنوری