وفاقی کابینہ اور صوبوں کے معاملات وزیراعظم کے لیے درد سر بن گئے۔

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)نئی حکومت میں شامل اتحادیوں کے مطالبات اور وزیراعظم شہبازشریف کی مشکلات کی فہرست طویل ہوگئی ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے لیے آئینی عہدے ، وفاقی کابینہ اور صوبوں کے معاملات درد سر بن گئے۔

 ن لیگ کے تمام اتحادیوں کی مطالبات کی فہرست طویل ہوگئی ، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اتحادیوں کی بڑی خواہشات سامنے آئی ہیں جہاں پاکستان پیپلز پارٹی آصف زرداری اور جے یو آئی ف فضل الرحمان کوصدر بنانے پر بضد ہیں تو وہیں خیبرپختونخوا میں گورنر کی نشست کے لیے اے این پی اور جے یو آئی ف آمنے سامنے ہیں جب کہ بلوچستان میں گورنراور وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر بھی اتحادیوں میں تقسیم دکھائی دے رہی ہے۔

ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے بی اے پی ، بی این پی اور جے یو آئی ف نے گورنر بلوچستان کا عہدہ لینے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کو اپنی خواہش سے آگاہ کردیا ہے ، بی این پی اس وقت بی اے پی اور جے یو آئی ف کے مطالبات کی حامی نہیں ہے ، اس لیے جب صوبائی حکومت تبدیل ہوئی تو بی این پی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہوگی جب کہ جے یو آئی ف اور بی اے پی بلوچستان کی وزارت اعلیٰ بی این پی کو نہیں دینا چاہتیں ، اس لئے جے یو آئی ف اوربی اے پی جام کمال گروپ سے رابطہ کیا اور بلوچستان میں عدم اعتماد پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بی اے پی جام کمال گروپ کو عوامی نیشنل پارٹی کی حمایت حاصل ہیں ، بی اے پی جام کما ل گروپ نے قدوس بزنجو کو نکالنے کے لیے جے یو آئی ف سے مدد مانگی ہے ، جس کے بعد بی اے پی اور جے یو آئی ف کے رابطوں میں تیزی آچکی ہے جب کہ مولانا فضل الرحمان اور جام کمال کے بلوچستان میں پی ٹی آئی کے ناراض گروپ سے بھی رابطے ہوہئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

روس یورپی یونین کے ساتھ کچھ معاہدوں سے دستبردار ہو گیا

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:  روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن نے ہفتہ کے روز اعلان

برازیل کے قانون سازوں کی ایران کے موقف سے حمایت

?️ 11 اپریل 2026 سچ خبریں: برازیل کے پارلیمانی نمائندوں نے ایک بیان میں قوموں کی

یمن صیہونی حکومت کے خلاف آپریشن شروع کرنے کے لیے تیار

?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی مسلح فوج نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے

صہیونیوں کو عالمی سطح پر تنہائی کا خوف

?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی ریاست کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات اور چیلنجوں نیز

وزیر تجارت کو اشیا کی برآمد، درآمد پر یک وقتی چھوٹ کا اختیار تفویض

?️ 25 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے تجارت سے متعلق دو پارلیمانی

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کو ووٹنگ مشینین دینے سے انکار کردیا

?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اسلام آباد

فوج کی ہر ممکن مدد کریں گے، وزیرخزانہ کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے بھی ریلیف کا اشارہ

?️ 26 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ بجٹ میں

غزہ جنگ اور یمنی فوج کی کارروائیوں سے اسرائیل کی معیشت کو بھاری نقصان

?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:مختلف عبرانی ذرائع ابلاغ نے الگ الگ رپورٹس میں مقبوضہ فلسطین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے