وفاقی وزیر فواد چوہدری کا عدلیہ سے متعلق اہم بیان

شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے عدلیہ سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کو عالمی رینکنگ میں اپنی تیزی سےگرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ اگر جج صاحبان بیوی بچوں کے اثاثوں کے ذمہ دار نہیں تو سیاستدانوں، بیوروکریٹس کا احتساب کیسے ممکن ہے؟

اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر قانون فروغ نسیم کا سوال اہم ہے، اگر جج صاحبان بیوی بچوں کے اثاثوں کے ذمہ دار نہیں تو سیاستدانوں، بیوروکریٹس کا احتساب کیسے ممکن ہے؟  فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو عالمی رینکنگ میں اپنی تیزی سےگرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جب جج جوابدہ نہیں تو میں اور وزیراعظم اپنے خاندان کے اثاثوں سے متعلق کیوں جوابدہ ہوں۔

دوسری جانب فواد چوہدری کیچ میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید سکیورٹی اہل کار زین علی کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے وفاقی وزیرسکیورٹی اہلکار زین علی کے گھر پہنچے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اہلخانہ کے جذبے کو سراہا۔

اس موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 23  سال کی عمر کالج جانے کی ہوتی ہے، زین علی نے اس عمر میں پاکستان کے لیے اپنا لہو دیا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم شہدا کے لہو کے مقروض ہیں، پورا ملک ان خاندانوں کا احسان مند ہے اور شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ریاست اور حکومت ان کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لے گی۔خیال ر ہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں 25 اور 26 جنوری کی درمیانی رات سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے میں 10 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

 

مشہور خبریں۔

محاصرہ اٹھائے بغیر فوجی کارروائیوں کو روکنا بے معنی: البخیتی

?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں:  یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن

کتابیں علم کا خزانہ ہیں ، علم ہمیں برداشت اور بردباری کا سبق دیتا ہے، صدر مملکت

?️ 2 مارچ 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کتابیں

عسکریت پسندی کے خطرے کا ’دوبارہ جائزہ‘ لینے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

?️ 7 اپریل 2023اسلام آباد;(سچ خبریں) مئی میں ہونے والے انتخابات کے معاملے پر اپوزیشن

طلباء تحریک نے کیسے امریکی صیہونی آمریت کو کیسے مٹی میں ملایا ہے؟

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: ایک عرب ماہر عمرانیات نے لکھا ہے کہ امریکہ میں

مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے انعقاد سے دشمنوں میں غصہ

?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:قدس شریف کی سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ اکرام صبری نے

آپ ولی عہد سے ملنے آرہے ہیں!؛ بائیڈن کے ریمارکس پر عربی ردعمل

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:امریکی صدر کے حالیہ ریمارکس جس میں انہوں نے کہا کہ

یوکرین جنگ کے بارے میں ٹرمپ کا بیان

?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر

شام میں دہشت گرد گروپوں کے درمیان اختلافات میں شدت

?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:ابو محمد الجولانی کے زیر کنٹرول دہشت گرد گروہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے