?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی درخواست پر راولپنڈی کی سول عدالت نے کرپشن کیس میں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق رانا ثنا اللہ کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری ہوئے ہیں۔
عدالت کی جانب سے رانا ثنا اللہ کو گرفتار کر کے اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق رانا ثنا اللہ کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے۔
ان کا کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری ہوئے ہیں، عدالت کی جانب سے رانا ثنا اللہ کو گرفتار کر کے اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق رانا ثنا اللہ پر کلر کہار میں بسمہ اللہ فارم ہاوسنگ سوسائٹی میں شیڈول ریٹ سے انتہائی کم قیمت پر 2 فارم ہاوسز بطور رشوت لینے کا الزام ہے، بسم اللہ فارم ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک اخلاق احمد پر اپنی غیر قانونی سوسائٹی کو رجسٹرڈ کروانے کے لیے رانا ثنا اللہ کو پلاٹ دینے کا الزام ہے۔
ان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ رانا ثنا اللہ اپنی اہلیہ نبیلہ ثنا اللہ کے ہمراہ بطور وزیر قانون بسم اللہ سوسائٹی کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے، دونوں پلاٹس رانا ثنا اللہ کی اہلیہ کو بلامعاوضہ بطور رشوت دیے گئے۔
دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنے کے لیے روانہ ہو گئی ہے اور جلد ہی کوہسار تھانے پہنچ جائے گی۔
ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ’ضابطے کے مطابق مقامی پولیس کو اطلاع دیکر باقاعدہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے عمل کا آغاز کیا جائے گا‘۔
مشہور خبریں۔
طالبان سے خواتین کے کام کی ممانعت پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: آسٹریلیا، کینیڈا، ڈنمارک، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، ناروے، سوئٹزرلینڈ،
دسمبر
نابلس حملے پر جہاد اسلامی کا شدید ردعمل
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے اعلان کیا کہ صیہونی غاصب
اگست
شام کے علوی رہنماؤں کی ہتک حرمت کے ذمہ داروں کو قانونی سزا دینے کا مطالبہ
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے علوی طائفے کے رہنماؤں اور ممتاز شخصیات نے حالیہ
دسمبر
یوکرین روس کے ساتھ جوہری معاہدے سے دستبردار
?️ 27 اگست 2022سچ خبریں: روس یوکرین جنگ کے درمیان کیف نے ہفتہ کے روز
اگست
سینیٹ انتخابات آئیں اور قانون کے مطابق ہوں گے:سپریم کورٹ
?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی
مارچ
الاقصیٰ طوفان نے کیا مغرب کا جنگلی چہرہ بے نقاب
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی علماء بورڈ نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کی برسی کے موقع
اکتوبر
ایرانی واقعی قابل ہیں اور ان کے پاس اچھے سائنسداں ہیں: اولمرٹ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: ایہود اولمرٹ نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ ایرانی واقعی
مارچ
اسرائیل کا جنوبی شام پر نیا میزائلی حملہ
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں: شام کی وزارت دفاع کے ایک فوجی ذریعے نے جنوبی
فروری